تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Aapne khalo se nikah kar sakte hain ya nahi?.........اپنے خالو سے نکاح کر سکتے ہیں یا نہیں؟؟؟؟

0

Aapne khalo se nikah kar sakte hain ya nahi?......


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎  

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام

   ہندہ اپنے خالو سے نکاح کر سکتی ہے جواب عنایت فرمایٸں بہت مہربانی ہوگی۔۔


ساٸل : محمد ۔صدام حسین بوکارو جھرکھنڈ

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

خالا خالو کی نکاح میں رہتے ہوئے، خالو سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے ہاں جب خالا مر جائے یا طلاق کی عدت ختم ہو جائے، بعدہ اس سے نکاح جائز ہے۔ اللہ عزوجل فرماتاہے : حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَنٰتُكُمْ وَاَخَوٰتُكُمْ وَعَمّٰتُكُمْ وَخٰلٰتُكُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَبَنٰتُ الْاُخْتِ" ترجمہ : تم پر حرام ہیں تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں۔( پارہ4 سورہ نساء آیت 23)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

 الاف*18/ محرم الحرام 1443ھ* 

*28/ اگست2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad