تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Walid bahayata Rahe hoi beta inteqal ho jai to kiyaunke warisain jaidad me tarka paiga ?__والد باحیات رہتے ہوئے بیٹا انتقال ہو جائے تو کیا ان کے وارثین جائداد میں ترکہ پائے گا؟؟؟؟

0

Walid bahayata Rahe hoi beta inteqal ho jai to kiyaunke warisain jaidad me tarka paiga ?

  والد باحیات رہتے ہوئے بیٹا انتقال ہو جائے تو کیا ان کے وارثین جائداد میں ترکہ پائے گا؟؟؟؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس کے بارے میں کہ زید کا انتقال ہوگیا ہے مرحوم زید کا ایک مکان ہے مرحوم کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے جب کہ بڑا بیٹا کا انتقال زید مرحوم سے پہلے ہوچکا ہے 

اب زید کا جائداد کس کو کتنا ملے گا قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں 


المستفتی : شیخ جمیل باشا اکایہ پلی رویندر نگر اندھیرا پردیش٢٣ /ستمبر ٢٠٢١ء

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

 بر تقدیر صدق سوال "بعد تقديم ما تقدم على الإرث وانحصار ورثة في المذكورين"جب زید کی زندگی ہی میں بڑا بیٹا انتقال کر گئے تھے تو باپ کی جائداد سے ان کا کوئی حصہ نہیں اور ان کی اولاد کا بھی کوئی حصہ نہیں کہ بیٹا کی موجودگی میں پوتے اور پوتی کا کوئی حق نہیں ہوتا ہے زید کی جائداد منقولہ غیر منقولہ کو پانچ (5) حصے کئے جائیں گے دو بیٹے کو چار (4) حصے یعنی ہر ایک بیٹا کو دو دو کر کے۔ ایک بیٹی کو ایک حصہ ملے گا جب کہ ان کے علاوہ اور کوئی وارث نہ ہو۔ بلفظ دیگر اسی 80/فیصد دونوں بیٹے کو یعنی ہر ایک بیٹا کو چالیس چالیس فیصد کر کے ملے گا، ایک بیٹی کو بیس (20) فیصد ملے گا۔درمختار میں ہے : يجوز العصبة بنفسه ما أبقت الفرائض وعند الانفراد يجوز جميع المال ۔ اسی میں ہے : يقدم الاقرب فالاقرب۔ ( ج 10 کتاب الفرائض صفحہ 517/518 )۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے :.إذا انفرد أخذ جميع المال. ( الباب الثالث فی العصبات، صفحہ 451)اسی میں ہے: الاقرب يحجوب الا بعد كالابن يحجب اولاد الابن ۔( ج6 کتاب الفرائض، الباب الرابع فی الحجب، صفحہ 452)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند

*14/ صفر المظفر 1443ھ* 

*23/ ستمبر2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰




Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad