Naat kha aur qawal par rupiyun ,paisun ka ordana kaisa ?
نعت خواں اور قوال خواں پر روپوں، پیسوں کا اڑانا کیسا ہے ؟؟؟؟
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ نعت خواں اور قوال خواں پر روپوں، پیسوں اڑاتے ہیں کیا روپوں، پیسوں کا اس طرح اڑانا درست ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی : محمد زبیر عالم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
فتاویٰ رضویہ میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ والرضوان فرماتے ہیں : بہت علماء نے تو روپوں پیسوں کا لٹانا جس طرح دلہن دولہا کی نچھاور میں معمول ہے منع فرمایا کہ روپے پیسے کو ﷲ عزوجل نے خلق کی حاجت روائی کے لئے بنایا ہے تو اسے پھینکنا نہ چاہئے، روٹی کا پھینکنا تو سخت بیہودہ ہے، بزازیہ کتاب الکراہیۃ، النوع الرابع فی الہدیۃ والمیراث میں ہے: ھل یباح نثر الدراھم قیل لا وقیل لا باس به وعلی ھذا الدنانیر والفلوس وقد یستدل من کرہ بقوله صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم الدراھم والدنانیر خاتمان من خواتیم ﷲ تعالیٰ فمن ذھب بخاتم من خواتیم ﷲ تعالیٰ قضیت حاجته۔کیا دراہم لٹانا مباح ہے، بعض نے کہا مباح نہیں اور بعض نے کہا کوئی حرج نہیں ہے، اسی حکم میں دنانیر اور پیسے ہیں، ناپسند کہنے والوں نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشاد کہ ''دراھم ودنانیر ﷲ تعالیٰ کی مُہروں سے مُہریں ہیں تو جس نے کوئی مہر پائی اس نے ﷲ تعالیٰ کی مُہر سے حاجت پائی'' سے استدلال کیا۔ ( جلد 24 صفحہ 521)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا،متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
*18/ محرم الحرام 1443ھ*
*28/ اگست2021ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

