تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Khana khane ke waqt salam karna jaiz hai ya nahi۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کھانا کھانے کے وقت سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟؟

1

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کھانا کھانے کے وقت سلام کرنا جائز ہے یا نہیں

 Khana khane ke waqt salam karna jaiz hai ya nahi??

 کھانا کھانے کے وقت سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں سے بکر کھانا کھا رہا ہے اور کسی نے اسے  سلام کیا؟ تو کیا وہ فوری طور پر جواب دے سکتا ہے  قرآن و حدیث کے روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔


محمد شفیع انور نعیمی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

صورت مسئولہ میں لوگ کھانا کھا رہے ہوں اس وقت کوئی شخص آیا تو سلام نہ کرے،اگر وہ سلام کر دے۔ اور جس کو سلام کیا اس کے منھ میں لقمہ ہوں اور چبا رہا ہو تو جواب دینا واجب نہیں اس لئے کہ اس وقت وہ جواب دینے سے عاجز ہے۔ اگر وہ فوری طور پر جواب دینا چاہتے ہیں تو دے سکتے ہیں کوئی حرج نہیں۔اگر وہ ابھی کھانے کے لیے بیٹھا ہی تھا یا کھا چکا تھا تو سلام کرسکتا ہے ۔ درمختار میں ہے : یکرہ علی عاجز عن الرد حقیقةً کآكل أو شرعاً كمصل وقارئ، ولو سلم لایستحق الجواب. ( ج 9/ کتاب الحظر والإباحة، فصل فی البیع، صفحہ 595) رد المحتار میں ہے : مع أن الکراهة إنما هي في حالة وضع اللقمة في الفم، کما یظهر مما في حظر المجتبی : یکرہ السلام علی العاجز عن الجواب حقیقةً کالمشغول بالأکل أو الاستفراغ أو شرعاً كالمشغول بالصلاة وقراءة القرآن، ولو سلم لایستحق الجواب.(ج 2/کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا صفحہ 375)۔بہار شریعت جلد سوم میں ہے : لوگ کھانا کھارہے ہوں اس وقت کوئی آیا تو سلام نہ کرے، یہ اس وقت ہے کہ کھانے والے کے مونھ میں لقمہ ہے اور وہ چبا رہا ہے کہ اس وقت وہ جواب دینے سے عاجز ہے اور ابھی کھانے کے لیے بیٹھا ہی ہے یا کھا چکا ہے تو سلام کر سکتا ہے کہ اب وہ عاجز نہیں۔ ( حصہ 16 صفحہ 461)۔

واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند

*6/ جمادی الاولی 1442ھ* 

*23/ دسمبر 2020ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

1 Comments
  1. How to Make Money from Betting on Sports - Work
    A sports betting calculator uses real 바카라사이트 money sports bets to make youtube mp3 money. It also has a fun-filled tool called Ask Yourself งานออนไลน์ a Question.

    ReplyDelete
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad