Chori ka kaprdha pahan kar namaz hogi ya nahi??
چوری کا کپڑا پہن کر نماز ہوگی یا نہیں؟؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص ایک کپڑا چوری کر کے دوکان سے لا کر پہنتا ہے اور اس سے نماز بھی پڑھتا ہے تو ہوگی یا نہیں؟؟؟ بینواتوجروا
سائل : ذاکر حسین
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
چوری کا کپڑا پہن کر نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ، واجب الاعادہ ہے فتاویٰ رضویہ میں ہے : چوری کا کپڑا پہن کر نماز پڑھنے میں اگرچہ فرض ساقط ہو جائے گا لان الفساد مجاور (کیونکہ فساد نماز سے باہر ہے) مگر نماز مکروہ تحریمی ہوگی للاشتمال علی المحرم (حرام چیز اٹھائے ہوئے ہونے کی وجہ سے) کہ جائز کپڑے پہن کر اس کا اعادہ واجب کالصلوۃ فی الارض المغصوبة سواء بسواء" (جس طرح مغصوبہ زمین پر نماز کا حکم اور یہ برابر ہے)۔(جلد 7 صفحہ 394)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند*_
*17/ ربیع الاوّل 1443ھ*
*24/ اکتوبر2021ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
ماشاء اللہ
ReplyDeleteماشاء اللہ
ReplyDelete