تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Warisin me char bete, panch beti hain 18 biga zamin hai kis ko kitni kitni zamin milegi-------وارثین میں چار بیٹے،پانچ بیٹیاں ہیں، اٹھارہ بیگھ زمین ہے کس کو کتنی کتنی زمین ملے گی؟؟؟

0

وارثین میں چار بیٹے،پانچ بیٹیاں ہیں، اٹھارہ بیگھ زمین ہے کس کو کتنی کتنی زمین ملے گی

 Warisin me char bete, panch beti hain 18 biga zamin hai kis ko kitni kitni zamin milegi???

وارثین میں چار بیٹے،پانچ بیٹیاں ہیں، اٹھارہ بیگھ زمین ہے کس کو کتنی کتنی زمین ملے گی؟؟؟


السلام علیکم ورحمۃ اللہ

کیا فرماتے علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا انتقال ہوا زید کے چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں ، والد کی وراثت میں 18 بیگھہ زمین ہے پانچوں بیٹیوں اور چار بیٹوں میں تقسیم کیسے ہوگی جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 


 سائل : شریف عالم ،پالگھر مہاراشٹر

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کو سارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔والد کی پوری جائداد کو تیرہ (13) حصے کئے جائیں چار بیٹے کو آٹھ (8) حصے، یعنی ہر بیٹا کو دو دو کر کے، پانچ بیٹیاں کو پانچ ( 5) حصے، یعنی ہر ایک بیٹی کو ایک ایک کر کے،حصے ملینگے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ"ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(پارہ4 سورہ نساء آیت11)۔

لہذا اٹھارہ بیگھ زمین ترکہ میں سے چار بیٹے کو گیارہ بیگھ ایک کٹٹھا باون پؤینٹ/ ملیں گے۔یعنی ہر ایک بیٹا کو دو بیگھ پندرہ کٹٹھا اڑتیس پؤینٹ ملے گا، پانچ بیٹیوں کو چھ بیگھ اٹھارہ کٹٹھا پینتالیس پؤینٹ/ ملیں گے یعنی ہر ایک بیٹی کو ایک بیگھ سات کٹٹھا انسٹھ پؤینٹ ملے گا۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند

21/ جمادی الاخری 1443ھ

25/ جنوری2021ء

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad