تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Iqrare kufre se kufre waque hoga ya nahi?_____ اقرار کفر سے کفر واقع ہوگا یا نہیں؟

0
Iqrare kufre se kufre waque hoga ya nahi?


رقم الفتوی : 506

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بعد سلام عریضہ یہ ہیکہ اگر کوئی مسلم آدمی غصہ کی حالت میں اپنے آپ کو کافر کہے کسی وجہ سے تو کیا اس پر کفر کا حکم لگے گا تجدیدِ نکاح ضروری ہے  

حوالہ کے ساتھ ارسال فرمائیں بہت مہربانی ہوگی ابھی اسی تعلق سے پورا ماحول خراب ہے

سائل : محمد داؤد رضا گشن گنج

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ :صورت مذکورہ میں واقع ہی اگر وہ شخص نے اپنے آپ کو کافر ہونے کا اقرار کیا تو وہ اپنے اس اقرار کے سبب کافر ہوگیا خواہ کسی وجہ سے ہو۔ لہذا اس پر فرض ہےکہ وہ از سر نو کلمہ پڑھ کر پھر سے مسلمان بنے، بیوی والا ہو تو تجدید نکاح کرے،اگر وہ کسی سے مرید ہو تو تجدید بیعت بھی کرے۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے : ولو قال چندان برنجانیدی که كافر خواستم شدن يكفر ۔ ترجمہ : اگر یوں کہا جائے کہ تو نے مجھے یہاں تک رنج پہنچایا کہ میں نے چاہا کہ کافر ہو جاؤں تو تکفیر کیا جائیگا۔( ج2 کتاب السیر صفحہ 278)۔ اسی میں ہے : قالت إن لم تشتري كذا لكفرت كفرت في الحال كذا في الفصول العمادية. ترجمہ : اگر تو نے میرے واسطے فلاں چیز نہ خریدی تو میں کافرہ ہو جاؤں گی تو وہ فی الحال کافرہ ہو جائے گی۔( ج2 کتاب السیر صفحہ 279)۔ الاشباہ والنظائر میں ہے : لا يكون مسلما بمجرد نية الاسلام بخلاف الكفر ۔ ترجمہ : صرف اسلام کی نیت سے مسلمان نہیں ہوگا بر خلاف کفر کہ۔(القاعدۃ الاولی صفحہ 76) فتاویٰ رضویہ میں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ والرضوان ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ جس نے جس فرقہ کا نام لیا اس فرقہ کا ہوگیا مذاق سے کہے یا کسی دوسری وجہ سے ۔(جلد 14 صفحہ 583)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

 حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

28/ ربیع الاخر 1444ھ

23/ نومبر 2022ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad