تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

تراویح میں قرآن شریف موبائل سے دیکھ کر لقمہ دے سکتا ہے یا نہیں؟ قرآن شریف موبائل سے دیکھ کر لقمہ دے سکتا ہے یا نہیں؟

0

 

تراویح میں قرآن شریف موبائل سے دیکھ کر لقمہ دے سکتا ہے یا نہیں؟

رقم الفتوی : 551

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ


ایک حافظ صاحب قرآن شریف سنا رہا تھا اسی گاؤں کے امام صاحب قرآن شریف موبائل میں دیکھ کر لقمہ دیتے ہیں حافظ صاحب کا کہنا ہے آپ نماز کی حالت میں نہیں رہتے ہیں میں اگر آپ کا لقمہ لیں گے تو سب کی نماز نہیں ہوگی 

علمائے کرام جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں

سائل :  محمد اظہر الدین عظیمی پھول تھوڑا کھگڑیا بہار

...................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ : نماز کی حالت میں قرآن شریف موبائل میں دیکھ کر لقمہ دینا مطلقاً مفسد نماز ہے۔اور امام صاحب کا کہنا درست ہے امام صاحب ایسے شخص کا لقمہ نہ لے۔در مختار مع رد المحتار میں ہے : ( قرأته من مصحف ) أي ما فيه قرآن ( مطلقا) أي قليلا أو كثيرا، اماما أو منفردا، اميا لا يمكنه القراءة إلا منه أو لا،لانه تعلم.( ج2/کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا، صفحہ 384/383)بہار شریعت جلد اول میں ہے : نماز میں مصحف شریف سے دیکھ کر قرآن پڑھنا مطلقاً مفسد نماز ہے، یوہیں۔اگر محراب وغیرہ میں لکھا ہو اسے دیکھ کر پڑھنا بھی مفسد ہے، ہاں اگر یاد پر پڑھتا ہو مصحف یا محراب پر فقط نظر ہے، تو حرج نہیں۔( حصہ سوم/ صفحہ 613)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

5/ رمضان المبارک 1445ھ

16/ مارچ 2024ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad