تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

تعدیل ارکان کیا ہے؟ ایک رکن کے مقدار نہ بیٹھا ہو تو سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ اور نماز ہوگی یا نہیں؟

0

 

تعدیل ارکان کیا ہے؟   ایک رکن کے مقدار نہ بیٹھا ہو تو سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟


رقم الفتوی : 552


حضور مفتی صاحب قبلہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

سوال نمبر 1 امام ظھر کی چار رکعات فرض نماز پڑھا رہا تھا تین رکعت مکمل کرنے کے بعد چوتھی رکعت کیلئے کھڑا ہونا تھا مگر امام قعده اخیرہ سمجھ کر بیٹھ گیا مقتدیوں نے لقمہ دیا امام کھڑا ہوگیا اور چوتھی رکعت مکمل کی اور سجدہ سہو نہ کیا کیونکہ بیٹھنا ایک رکن کے موافق نہ تھا تو لقمہ دینے سے اور سجدہ سہو نہ کرنے سے کیا فرض نماز مکمل ہوگئ ۔


المستفتی : (مولانا) محمد اقلیم رضا ,,, خادم الجامعۃ الرضویہ شمس العلوم ایل بی 396 منگولپوری دھلی

...................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

 الجواب بعونہ تعالیٰ : تعدیل ارکان یعنی رکوع و سجود، قومہ و جلسہ۔قومہ یعنی رکوع سے سیدھا کھڑا ہونا۔اور جلسہ یعنی دو سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھنا۔ان دونوں میں کم از کم ایک بار سبحان ﷲ کہنے کی قدر ٹھہرنا۔ یہ واجبات نماز میں سے ہے اور واجبات نماز میں جب کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو اس کی تلافی کے لیے سجدۂ سہو واجب ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ التحیات کے بعد دہنی طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرے پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے۔ 

صورت مسئولہ میں اگر ایک بار سبحان ﷲ کہنے کی مقدار ٹھہر گیا ہو تو سجدہ سہو کرنا واجب ہے ورنہ نہیں۔نماز مکمل ہوگئی۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے :و تعديل الاركان هو تسكين الجوارح حتي تطمئن مفاصله و أدناه قدر تسبيحة كذا في العيني شرح الكنز و النهر الفائق.( ج 1/کتاب الصلاۃ، الفصل الثانی فی واجبات الصلاۃ، صفحہ 79) اسی میں ہے : ولا يجب السجود الا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما۔ (ج1 کتاب الصلاۃ،الباب الثانی عشر فی سجود السہو صفحہ 126)ہدایہ میں ہے : و يسجود للسهو فى الزيادة والنقصان سجدتين بعد سلام ،قال يلزمه السهو اذا زاد فى صلاته فعلا من جنسها ليس منها وهذا يدل على ان سجدة السهو واجبة هو الصحيح لأنها تجب لجبر النقص تمكن فى العبادة فتكون واجبة ۔( ج1 باب سجود السہو صفحہ 451 )۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_


کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

24/ صفر المظفر 1445ھ

11/ ستمبر 2023ء 

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad