رقم الفتوی : 560
آپ تمامی گروپ والے حضرات السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کالا لال ہرا کپڑا محرم الحرام میں پہننا کیسا ہے قرآن حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
سائل : عبد الوکیل گونڈوی
.................................................
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : مسلمانوں کو چاہیے کہ عشرئہ مبارک ( ایک محرم سے دس محرم الحرام تک ) میں تین رنگوں کے کپڑے پہنے سے بچے : (1) سیاہ (2) سبز (3) سرخ۔ اس لئے کہ محرم الحرام میں سیاہ لباس پہنا رافضیوں کا طریقہ ہے اور سبز لباس پہنا تعزیہ داروں کا طریقہ ہے اور سرخ لباس پہنا اہلبیت سے عداوت رکھنے والوں کا طریقہ ہے۔ البتہ اگر ماتم یا سوگ اور خوشی کی نیت سے پہنے جب تو خود ہی حرام ہے ورنہ ان کی مشابہت سے بچنا بہتر ہے۔فتاویٰ رضویہ میں ہے : مسلمان کو چاہئے عشرہ مبارک میں تین رنگوں سے بچے : سیاہ، سبز، سرخ۔( جلد 24/ صفحہ 483)۔
وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
7/ محرم الحرام 1446ھ
14/ جولائی 2024ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

