تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

اپنے بچوں کو کرشنا بنانا کیسا ہے؟ اپنے بچے کو دیوی دیوتاؤں جیسا بنانا کیسا ہے؟ ایسے والدین پر شریعت کا کیا حکم ہے؟

0
اپنے بچوں کو کرشنا بنانا کیسا ہے؟

رقم الفتوی : 625


جی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جی اُمید ہے کہ آپ تمام حضرات خیریت سے ہونگے جی حضرت ایک مسئلہ ہے ۔


اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں حضرت کیسا ہے مسلمان بچے کو کرشنا جیسا بنا رکھا ہے یہ ایک مسلمان گھر کا بچہ ہے اور اس کو جو ہے ہندوؤں جیسا بنا کر فوٹو وغیرہ کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں اس طرح کرنا کیسا ہے کرنا کیا ناجائز ہے کفر ہے کیا جلد سے جلد جوآب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی 


سائل : محمد اویس رضا بریلوی

....................................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : اپنے بچے کو غیر مسلم کی دیوی دیوتاؤں جیسا بنانا یہ سخت ناجائز و حرام و گناہ ہے۔اللہ تعالی قرآن مجید ارشاد فرماتا ہے :وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ.( پارہ 6 سورہ آیت 2)۔سنن ابوداؤد میں ہے : من تشبه بقوم فهو منهم. (کتاب اللباس صفحہ 559)۔ البتہ اگر والدین اپنے بچے کو غیر مسلم کی دیوی دیوتاؤں بنانے سے راضی ہوں اور ان کی خوشی کے لئے کرتے ہوں تو یہ کفر ہے۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : من يرضي بكفر غيره ويكفر عليه الفتوى" ترجمہ : جو شخص دوسرے کی کفر پر راضی ہو تو اس پر کفر کا فتوی دیا جائے گا (ج 2/كتاب السير، صفحه 257)۔اسی میں ہے : وبتحسين أمر الكفار اتفاقا. ترجمہ : اگر وہ امر کفار کی تحسین کرتا ہے تو بالاتفاق تکفیر کی جائے گی۔( ج2/ کتاب السیر صفحہ 277)۔اور اگر وہ والدین اس لئے کرتے ہوں کہ ہندوؤں کے عقائد کو ایک اور برابر سمجھتا ہوں تو یہ در حقیقت مومن اور کافر کو یکساں سمجھنا ہے جو کہ کفر ہے۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : "من أعتقد أن الإيمان والكفر واحد فهو كافر" ( ج2/ کتاب السیر، باب المرتدین صفحہ 257)۔

لہذا والدین پر لازم ہے کہ از سرِ نو ایمان لائے اور دونوں میاں بیوی تجدید نکاح بھی کرے۔اور اگر کسی سے مرید ہے تو تجدید بیعت بھی کرے۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم۔

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

25/ صفر المظفر 1446ھ

31/ اگست 2024ء

 رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad