تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

باپ نے بیٹی داماد کے لیے مستقل گھر بنا دیا ہو تو وہ بیٹی داماد کے لیے وطن اصلی ہوگا یا نہیں؟ داماد سسرال جانے سے مسافر ہوگا یا نہیں؟ بیٹی داماد قصر نماز پڑھیں یا پوری؟

0
باپ نے بیٹی داماد کے لیے مستقل گھر بنا دیا ہو تو وہ بیٹی داماد کے لیے وطن اصلی ہوگا یا نہیں؟

رقم الفتوی : 708



السلام علیکم 

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے اپنی بیٹی داماد کے لیے مستقل رہائش گاہ (گھر) بنایا کہ جب چاہیں آکر یہاں رہیں۔کچھ دنوں کے بعد بیٹی داماد آئے اور رہنے لگے 

دریافت امر یہ ہے کہ وہ لوگ یہاں نماز قصر پڑھیں گے یا پوری۔ قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ؟

المستفتی۔ محمد معشوق۔ کسی مگر یوپی 

https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html

.........................................


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : وہ جگہ اپنے گھر سے اگر 92 کلو میٹر یا اس سے زیادہ مسافت پر ہو تو بیٹی داماد کے لیے سسرال میں اس وقت وطن اصلی ہوگا جب زید مستقل سکونت کا ارادہ کیا ہو یا پندرہ دن سے زیادہ اقامت کا ارادہ کیا ہو۔ تو ایسی صورت میں پوری پوری نماز ادا کریں۔سسرال والے کا بیٹی داماد کے لیے مکان بنا دینے سے وہ وطن اصلی میں شمار نہیں ہوگا۔اگر زید سسرال میں پندرہ دن سے کم کے لیے جائیں، تو قصر نماز ادا کریں۔تنویر الابصار و درمختار میں ہے: ( الوطن الاصلی) ھو موطن : ولادته او تاھله او توطنه۔وطن اصلی وہ اس کی پیدائش کی جگہ یا اہل بنانے کی جگہ یا وطن بنانے کی جگہ ہے۔(ج2/ کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المسافر، صفحہ 614)۔رد المحتار میں ہے : قولہ: ( او تاھله) ای تزوجه قال فی شرح المنیة : ولو تزوج المسافر ببلد ولم ینو الاقامة به فقیل لا یصیر مقیماً و قیل یصیر مقیماً وھو الاوجه ولو کان له اھل ببلدتین فایتھما دخلھا صار مقیما۔ مصنف علیہ الرحمۃ کا قول( اھل بنانے کی جگہ) یعنی اس کی شادی کی جگہ، شرح منیہ میں فرمایا: اگر مسافر نے کسی شہر میں نکاح کرلیا اور وہاں اقامت کی نیت نہ کی تو کہا گیا کہ وہ مقیم نہ ہوگا، اورکہا گیا کہ مقیم ہو جائے گا، اور یہ ہی اوجہ ہے، اور اگر اس کی بیویاں دو شہروں میں ہوں تو ان میں سے جس شہر میں بھی وہ جائے گا مقیم ہو جائے گا۔(ج2/ کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المسافر، مطلب فی الوطن الاصلی و وطن الاقامۃ،صفحہ 614)۔

https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html

بہار شریعت میں ہے : عورت بیاہ کر سسرال گئی اور یہیں رہنے سہنے لگے تو میکا اس کے لئے وطن اصلی نہ رہا یعنی اگر سسرال تین منزل پر ہے، وہاں سے میکے آئی اور پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کی تو قصر پڑھے اور اگر میکے رہنا نہیں چھوڑا بلکہ سسرال عارضی طور پر گئی تو میکے آتے ہی سفر ختم ہو گیا نماز پوری پڑھے۔( جلد اول، صفحہ 752 )۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی، سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

10/ ربیع الاخر 1447ھ

3/ اکتوبر 2025ء 

 رابطــــہ نمبـــر📞 8793969359☎_

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad