رقم الفتوی : 703
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ یہ ہے کہ کونڈے کی نیاز کھیر یا پوریاں یا مچھلی یا گوشت وغیرہ پر دے سکتے ہیں یا نہیں؟
سائل : بندئہ خدا
.........................................
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ : عام طور پر مسلمان رجب المرجب کے مہینے میں حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی نیاز کرتے ہیں، جس میں چاول، کھیر یا پوریاں وغیرہ پکا کر ان کے کونڈے بھرتے ہیں،اور اس پر فاتحہ وغیرہ دے کر ایصالِ ثواب کرتے ہیں۔لہذا کونڈے کی فاتحہ میں چاول، کھیر یا پوریاں یا مچھلی، گوشت وغیرہ پر کرنا بھی جائز ہے اور ہر جائز چیز پر کرنا بھی جائز ہے۔فتاویٰ امجدیہ میں ہے : ہر ( حلال ) چیز پر فاتحہ ہو سکتی ہے۔(جلد 4 /صفحہ 28)۔
۔وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی، سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
13/ رجب المرجب 1447ھ
3/ جنوری 2026ء
رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎_

