تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

مسجد کی مائک میں میت کا اعلان کرنا جائز ہے یا نہیں؟

0
مسجد کی مائک میں میت کا اعلان کرنا جائز ہے یا نہیں؟


رقم الفتوی : 725


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔  

کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین مسلہ ذیل کے متعلق کہ زید کہتا ہے کہ مسجد میں فوتگی کا اعلان کرنا جائز نہیں ہے دلیل کہ مسجد خدا کی عبادت کی جائے ہے نہ کہ کسی کی موت کے اعلان کی اور خالد کہتا ہے کہ جائز ہے کس کا کہنا درست ہے حدیث و قرآن کی حجت میں جواب فراہم فرمائیں۔   



المستفتی : احقر مجاھد رضا نعیمی اشرفی، مسکن : چیتل گھنٹہ، پوسٹ : سونا پور، تھانہ : چوپڑا، ضلع : اتردیناج پور، پچھم بنگال الہند۔ نوٹ۔ جس نمبر سے واٹسپ کیا ہے اسی میں جواب ارسال فرمائیں نوازش ہوگی

https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html

..........................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعونہ تعالیٰ : اگر مسجد کی مائک لوگوں کے چندہ سے خریدا ہو اور چندہ دینے والے اجازت دے دیا ہو یا ہر نیک کام کے لئے دیئے ہو تو اس صورت میں اعلان کرنا مطلقاً جائز ہے۔اگر چندہ دینے والے صرف مسجد ہی کے لئے دیئے ہوں یا مسجد کی آمدنی سے خریدا ہو تو اس صورت میں میت کا اعلان کرنا جائز نہیں۔لہذا صورت مسئولہ میں مائک جس کام کے لئے وقف ہو اس کو اسی کام میں استعمال کرنا ضروری ہے اس علاوہ استعمال کرنا جائز نہیں۔ فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے : مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف وغیرہ کیلئے کرایہ پر دینا جائز نہیں" اور اگر مسجد کا لاؤڈ اسپیکر وقف ہے اور واقف نے بوقت وقف اس کی اجازت دی ہو تو اس سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف اور دیگر مجالس خیر میں استعمال کرایہ پر کرنا جائز ہے " لان شرط الواقف کنص الشارع " بہر صورت مجالس خیر کے علاوہ دیگر دنیاوی مجلسوں میں استعمال کی اجازت نہیں اور اگر واقف نے اجازت نہیں دی مگر وہ جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا "یا چندہ سے لاؤڈ اسپیکر خریدا گیا اور ہر چندہ دینے والا شخص یہ جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا تو ان سب صورتوں میں بھی موت کا اعلان اس سے جائز ہے"اھ (ج 2/ مسجد کا بیان، صفحہ 174)۔


https://www.saadidarulifta.in/p/sitemap.html


وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم_

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

 حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی برکاتی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔

22/ ربیع الاخر 1447ھ

15/ اکتوبر 2025ء 

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad