السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا عورت تابہ اور پیتل کے زیورات پہن سکتی ہیں
محمد توفیق رضا خان قادری جلگاوں مہاراشٹر
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
عورت کو سونا چاندی کے علاوہ دوسری دھات کا استعمال کرنی جائز نہیں مثلاً تانبہ، پیتل وغیرہ۔
در مختار مع ردالمحتار میں ہے : عن الجوھرۃ والتختم بالحدید والصفر والنجاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء . انتھی، وفیھا عن غایة البیان التختم بالذھب والحدید والصفر حرام الخ . ترجمہ: جوہرہ کے حوالے سے مذکور ہے لوہے، پیتل، تابنے، اور قلعی کی انگوٹھی مردوں اور عورتوں کو پہننا ممنوع ہے انتہی، اس میں غایۃ البیان کے حوالے سے ہے سونے لوہے اور پیتل کی انگوٹھی پہننا حرام ہے۔(ج9کتا ب الحظروالاباحۃ فصل فی اللبس صفحہ 518)۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے : تانبہ، پیتل، کانسہ، لوہا تو عورت کو بھی پہننا ممنوع ہے۔( جلد 22 صفحہ 130)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا،متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، بنگال۔
*25/ شوال المکرم 1441ھ*
*18/ جون 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
