تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Agar to ghar se bahar nikli to tojhe talaq to esse talaq waqe hogi ya nahi?_______اگر تو گھر سے باہر نکلی تو تجھے طلاق تو اس سے طلاق واقع ہو گی یا نہیں؟

0

Agar to ghar se bahar nikli to tojhe talaq to esse talaq waqe hogi ya nahi?

 اگر تو گھر سے باہر نکلی تو تجھے طلاق تو اس سے طلاق واقع ہو گی یا نہیں؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے اہل سنت و جماعت اس مسئلہ میں کہ شوہر نے بیوی سے کہا کہ اگر میرے اس گھر سے باہر نکلی تو تجھے طلاق ہے اب یہ کہہ کر شوہر گھر سے باہر چلا گیا تو بیوی گھر میں موجود تھی کہ اچانک گھر کو آگ لگادی گئی جس کی وجہ سے گھر جل گیا تو بیوی جان بچانے کے لئے دروازے سے باہر بھاگی تو کیا اس صورت میں اس پر طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟
جو بھی صورت ہو قرآن مجید اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اکابر فقہاء کرام کی عبارات کو اس مسئلہ میں لازمی بحوالہ لکھنا یہ مسئلہ پیش آیا ہے تاکہ معاملہ جلدی حل کیا جائے


سائل : عبداللہ کشمیری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ :ہاں طلاق واقع ہو جائے گی اگر عورت گھر سے باہر نکلی۔
اگر چاہتے ہیں کہ طلاق واقع نہ ہو تو یہ صورت اختیار کرے کہ کوئی شخص اس کو اٹھاکر گھر سے باہر کر دے تو بیوی پر طلاق نہیں پڑے گی۔

ہدایہ میں ہے : " واذا اضافه الي شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامراته أن دخلت الدار فانت طالق و هذا بالاتفاق"
( ج2 کتاب الطلاق، باب الایمان الطلاق صفحہ 484)

 الاشباہ والنظائر میں ہے : " أن صعدت فكذا وان نزلت فكذا يحملها وينزلها۔(الفن الخامس:الحیل التاسع فی الایمان صفحہ 354)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے : ألفاظ الشرط ففي هذه الألفاظ إذا وجد الشرط انحلت اليمين.
( ج 1،کتاب الطلاق ، الباب الرابع، الفصل الاول فی الفاظ الشرط، صفحہ 415)

واللہ اعلم سبحانہ وتعالیٰ ورسولہ اعلم ﷺ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتا،متوطن : نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپو، بنگال۔
*🗓 ۱۳ ذی القعدہ ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۵ جولائی ٠٢٠٢؁ء بروز اتوار*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad