تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Taziya banana aur taziya ke mele me jana jaiz hai ya nahi ------ تعزیہ بنانا اور تعزیہ کے میلے میں جانا جائز ہے یا نہیں؟؟؟

0

تعزیہ بنانا اور تعزیہ کے میلے میں جانا جائز ہے یا نہیں؟؟؟

تعزیہ بنانا اور تعزیہ کے میلے میں جانا کیسا ہے؟ 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ تعزیۃ جو ہمارے دیاروں میں بنایا جاتا ہے اس کا بنانا کیسا ہے اور تعزیہ کے میلہ میں جانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی


سائل : محمد اشفاق عالم بنگال 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

عام رواج میں جو تعزیہ بنایا جاتا ہے اس طرح کا تعزیہ بنانا ناجائز و گناہ ہے اور تعزیہ کے میلے میں بھی جانا جائز نہیں۔   


فتاویٰ رضویہ میں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : تعزیہ بنانا بدعت و ناجائز ہے (جلد 24 صفحہ501 )اسی میں ہے : عاشورہ کا میلہ لغو و لہو و ممنوع ہے۔ یونہی تعزیوں کا دفن جس طور پر ہوتا ہے، نیت باطلہ پر مبنی اور تعظیم بدعت ہے اور تعزیہ پر جہل و حمق و بے معنیٰ ہے۔(جلد 24 صفحہ 501 ) ملفوظات میں ہے : تعزیہ بنانا ناجائز ہے، لہذا ناجائز بات کا تماشا دیکھنا بھی ناجائز ہے (مخلصاصفحہ 286)۔_*  

واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 

،حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی ، خادم سعدی دار الافتا،متوطن: نل باڑی سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور بنگال

*8/ محرم الحرام 1442ھ* 

*28/ اگست 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad