تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Wahabi, deobandi aur ahle hadis,gair moqaldin se saf qata hoti hai ya nahi_____وہابی، دیوبندی اور اہل حدیث، غیر مقلدین سے صف قطع ہوتی ہے یا نہیں؟

0

Wahabi, deobandi aur ahle hadis,gair moqaldin se saf qata hoti hai ya nahi

 وہابی، دیوبندی اور اہل حدیث، غیر مقلدین سے صف قطع ہوتی ہے یا نہیں؟؟



اَلسَّــلَامْ وَعَلَیْڪُمْ  وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ


علمائے کرام ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں بتائیں کہ سنی امام کے پیچھے سنی کی صفوں میں کوئی اہل حدیث آ گیا ہے نماز پڑھنے تو سنی کی نمازوں اور صفوں کا کیا حل ہوگا کیا مسئلہ ہے مہربانی فرمائیں

سائل: محمد تبریز عالم


______________

وعَلَيْكُم اَلسَلامُ وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎


الجواب بعون الملک الوھاب


صورت مسئولہ میں وہابی، دیوبندی، اہل حدیث اور غیر مقلدین بمطابق حسام الحرمین کافر ومرتد ہیں۔ ان لوگوں کا صف میں کھڑا ہونا یقیناً قطعاً صف منقطع ہوگی کیونکہ  کافر کی نماز نماز نہیں ہے مومن مسلمانوں کو طاقت ہونے کے باوجود اگر اسے نہ روکے تو وہ بھی گناہگار ہونگے اس لیے کہ وہ جس صف میں کھڑے ہوں گے اتنی جگہ خالی ہوگی اور صف قطع ہوگی اور قطع صف حرام ہے سنن ابو داؤد کی حدیث پاک میں ہے : قال رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیه وسلم من وصل صفا وصله ﷲ ومن قطع صفا قطعه اللہ" ترجمہ : جوصف کو ملائے ﷲ اپنی رحمت سے اسے ملائے اور جوصف قطع کرے ﷲ اپنی رحمت سے اسے جدا کرے

(باب تسویۃ  الصفوف صفحہ 135)

فتاوی رضویہ میں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں : غیرمقلدین زمانہ بحکم فقہا وتصریحات عامہ کتب فقہ کافر تھے ہی،جس کا روشن بیان رسالہ الکوکبۃ الشھابیۃ ورسالہ السیوف ورسالہ النھی الاکید وغیرہا میں ہے اور تجربہ نے ثابت کردیا کہ وہ ضرور منکران ضروریات دین ہیں اور ان کے منکروں کے حامی وہمراہ، تویقینا قطعاً اجماعاً ان کے کفروارتداد میں شک نہیں، اور کافر کی نماز باطل، تو وہ جس صف میں کھڑے ہوں گے اتنی جگہ خالی ہوگی اور صف قطع ہوگی اور قطع صف حرام ہے، رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں من وصل صفا وصله ﷲ ومن قطع صفا قطعه اللہ ترجمہ جوصف کو ملائے ﷲ اپنی رحمت سے اسے ملائے اور جوصف قطع کرے ﷲ اپنی رحمت سے اسے جدا کرے( باب تسوية الصفوف 97/1)

تو جتنے اہلسنت ان کی شرکت پر راضی ہوں گے یا باوصف قدرت منع نہ کریں گے سب گنہگار ومستحق وعید عذاب ہوں گے اور نماز میں بھی نقص آئے گا کہ قطع صف مکروہ تحریمی ہے اور اگرصرف ایک ہی صف ہواور اس کے کنارہ پرغیرمقلد کھڑاہو تو اس صورت میں اگرچہ فی الحال قطع صف نہیں مگر اس کا احتمال و اندیشہ ہے کہ ممکن کہ کوئی مسلمان بعد کو آئے اور اس غیرمقلد کے برابر یادوسری صف میں کھڑا ہو توقطع ہوجائے گا اور جس طرح فعل حرام حرام ہے یونہی وہ کام کرنا جس سے فعل حرام کاسامان مہیا اور اس کا اندیشہ حاصل ہو وہ بھی ممنوع ہے ولہٰذا حدود ﷲ میں فقط وقوع کو منع نہ فرمایا بلکہ ان کے قرب سے بھی ممانعت ہوئی کہ تلک حدود ﷲ فلا تقربوھا(یہ ﷲ کی حدود ہیں ان کے قریب نہ جاؤ اس کے باوجود)( قرآن مجید میں ہے 187/2)

 ابن حبان کی حدیث میں ہے کہ نبی صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا لاتصلوا علیھم ولاتصلوا معھم ، ترجمہ : نہ ان کے جنازہ کی نماز پڑھو نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو۔بدمذہبوں کے ساتھ نماز نہ پڑھو

(فتاویٰ رضویہ جلد 7 صفحہ 150/151)



والــلـہ تــعــالــیٰ اعــلــم

_______________

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ،اتردیناجپور، بنگال

*7 رمضان المبارک ۱۴۴۰ ھ بمطابق  13 مئی 2019 بروز پیر*

*📞+918793969359*


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad