تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Nange sar Abe Zamzam Sharif Pina jaiz hai ya nahi_____ ننگے سر آب زمزم شریف پینا جائز ہے یا نہیں؟؟؟؟‎

0

 

Nange sar Abe Zamzam Sharif Pina jaiz hai ya nahi_____



السلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ ..

كیا فرماتے ہیں مفتیان کرام آبِ زم زم شریف کو ننگے سر پینے کے بارے میں ، کیا ننگے سر پینا حدیث شریف سے ثابت ہے؟ 

برائے کرم شریعت کے حکم سے آگاہ فرمائیں 


     سائل: حافظ سید مجیب صابری 

________________________

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

  الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں آب زمزم کعبہ شریف کی طرف منہ کرکے تین سانسوں میں کھڑے ہوکر پینا چاہئے اور اگر زیادہ مقدار میں ہو تو پیٹ بھر کر پیا جائے اور ہر بار بسم اللہ سے شروع اور الحمد للہ پر ختم کرے اور پیتے وقت دعا مانگنی چاہیے کہ اس وقت دعا قبول ہوتی ہے۔


شمائل ترمذی میں ہے : عن الشعبى عن ابن عباس قال سقيت النبي صلى الله تعالى عليه وسلم من زمزم فشرب وهو قائم"  یعنی حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے زمزم کا پانی لا کر دیا تو حضور نے کھڑے ہوکر نوش فرمایا۔ صفحہ 14


 اسی میں ہے : عن انس بن مالك أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم کان یتنفّس في الإناء ثلاثا إذا إذا شرب"( شمائل ترمذی شریف صفحہ 14)


 سنن ابن ماجہ میں ہے کہ اس وقت یہ دعا پڑھنا زیادہ بہتر ہے"  اللهم انى اسألك علما نافعا و رزقا واسعا و عملا متقبلا و شفاء من كل داء" (سنن ابن ماجہ کتاب المناسک ،باب الشرب من زمزم صفحہ 705 ) 


 بہار شریعت جلد اول میں ہے : لوگ مطلقا کھڑے ہوکر پانی پینے کو مکروہ بتاتے ہیں حالانکہ وضو کے پانی کا یہ حکم نہیں بلکہ اس کو کھڑے ہوکر پینا مستحب ہے اسی طرح آب زمزم کو بھی کھڑے ہوکر پینا سنت ہے یہ دونوں پانی اس حکم  مستثنی ہیں اور اس میں حکمت یہ ہے کہ کھڑے ہوکر جب پانی پیا جاتا ہے وہ فورا تمام اعضاء کی طرف سیراب کر جاتا ہے اور یہ مضر ہے مگر یہ دونوں پانی برکت والے ہیں اور ان سے مقصود تبرک ہے لہذا ان کا تمام اعضاء میں پہنچ جانا فائدہ مند ہے۔ ( بہارشریعت ح3 پانی پینے کابیان ص384)


 لہذا ننگے سر کی روایت بہت ہی جستجو وتلاش کے باوجود میری نظر سے نہیں گزری ہے ۔

         واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


"""""""""""""""""""""""""""""""""""""

کتبہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی ، سونا پور ہاٹ، اتر دیناجپور، بنگال۔

*مورخہ؛ ٢٩صفر١٤٤١ھ سہ شنبہ29/10/2019*

   https://wa.me/+918793969359    

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad