تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Daswan, biswan ushare ki miqdar endshare kitni hai? aur nikalne ka kiya tariqa hai....دسواں و بیسواں عشر کی مقدار عندالشرع کتنی ہے؟ اور نکالنے کا طریقہ کیا ہے؟

0
Daswan, biswan ushare ki miqdar endshare kitni hai? aur nikalne ka kiya tariqa hai....


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

حضرت اس چیز کی تفصیل بتائی جائے کہ دسواں اور بیسوی کی مقدار کتنی ھے کنتل پر کتنا دینا پڑےگا بہت جلد آپ حضرات جواب عطا فرمائیں مہربانی ہوگی

سائل: جمال الدین لکھیم پور

...........................................

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجــــــــــــــــــــــــــوابــــــــــــــــــــ بعـــــون المــلــــك الــــــوهــــــــاب


صورت مذکورہ میں اگر زمین کی نمی یا بارش کے پانی سے ہوئی اور کنواں کے پانی کا دخل کم ہے تو عشر ہے یعنی دسواں حصہ واجب ہے


اور اگر کنواں کے پانی سے سنچائی یا اس کی سیرابی چرسے یا ڈول اور پمپ سیٹ سے یا پانی خرید کر یا ٹیوبل وغیرہ سے کیا ہو تو اس میں سے نصف عشر یعنی بیسواں حصہ واجب ہے جتنی مرتبہ فصل توڑے ہر مرتبہ دینا واجب ہوگا 


 قرآن مجید میں ہے: ياايها الذين آمنوا انفقوا من طيبات ما كسبتم ومما اخرجنا لكم من الارض۔ ترجمہ : اے ایمان والو اپنے پاک کمائی سے جو کچھ حاصل کرو خرچ کرو اور جو کچھ زمین سے ہم نے تمہارے لیے نکالا ہے اس میں سے (سورہ بقرہ آیت 267)


 دوسری جگہ ہے : وأتوا حقه يوما حصاده۔ترجمہ: اور اس کا حق دو جس دن کٹے۔(پارہ8 سورہ انعام آیت 141) 


مسلم شریف میں ہے: جابر بن عبد الله يذكر انه سمع النبي صلى الله عليه وسلم قال فيما سقت الانهار والغيم  العشورفيماسقي بالسانية  نصف العشر۔ترجمہ:  حضرت جابر بن عبد اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس زمینوں کو دریا اور بارش سیراب کریں ان میں عشر دسواں حصہ دینا واجب ہے اور جو زمین اونٹ کے  ذریعہ سیراب کی جائیں اس میں نصف عشر یعنی بیسواں حصہ ہے۔(ج1 کتاب الزکاۃ صفحہ 316)

بخاری شریف میں ہے:عن سالم بن عبد الله عن ابيه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال سقت السماء والعيون أو كان عثريا العشر وماسقي بالنضح نصف العشر۔ ترجمہ: حضرت سالم بن عبداللہ بن عمر وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو زمین بارش یا چشموں سے سیراب ہو یا دریائی پانی سے سیراب ہو اس پر عشر ہے جس زمین کو کنوئیں کے پانی سے اور اونٹوں کے ذریعہ سیراب ہو اس پر نصف عشر ہے(ج1 کتاب الزکاۃ باب العشر صفحہ 201)


کنزالعمال میں ہے : في كل شيء اخرجت  الارض العشر أو نصف العشر(ابن النجار عن أبان عن أنس ) ۔ ترجمہ : ابن نجار انس رضی اللہ تعالی عنہ سے راوی کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر اس شئے میں جسے زمین نے  نکالا عشر یا نصف عشر ہے(ج6 زکاۃالنبات والفواکہ صفحہ 327) 


اسی میں ہے : فيما سقت السماء والأنهار والعيون  العشر وفيما سقت السانية نصف العشر ( عن جابر)السانية البعير الذي يستقي به الماء من البئر۔ ترجمہ : جو زمین بارش اور نہروں اور چشموں سے سیراب ہو تو عشر ہے اور جو اونٹوں کے ذریعہ ہو اس میں نصف عشر ہے(ج 6 کتاب الزکاۃ زکاۃالنبات و الفواکہ صفحہ 327)


فتح القدیر میں ہے: قال ابو حنيفة رحمه الله  في كل تنبت الارض قليلا كان أو كثيرا رطبا كان أو يابسا أو سقته السماء المطر العشر وروي  مسلم عنه عليه الصلاه والسلام فيما سقت الانهار والغيوم العشر وفيما سقي بالسانية نصف العشر۔(ج 2 باب زکوۃ الزروع والثمار صفحہ 248/249)


بحرالرائق میں ہے : يجب العشرمسقي سماء وسيح أو نصف العشر فيما سقي باله للحديث ما سقته السماء ففيه العشر وما سقي بغرب أو دالية ففيه نصف العشر و بألاجماع۔(ملخصا ج 2 کتاب الزکاۃ باب العشر 412/416)


فتاویٰ رضویہ میں ہے :  اعلی حضرت ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں جیسے بارش یا نہر یا تالاب کا پانی دیا گیا اس میں دسواں حصہ ہے اور جیسے جرسے یا ڈھکلی سے پانی دیا گیا اس میں بیسواں حصہ ہے اور جیسے مول کا پانی دیا گیا اس میں بھی بیسواں حصہ چاہیے۔ (ج 10 صفحہ 203)


فصل میں عشر نکالنے کا طریقہ یہ ہےکہ ایک فصل میں ایک کنٹل ہو تو اس میں سے  بیسواں حصہ نکالے یعنی بیس کلو میں ایک کلو تو ایک کنٹل میں پانچ کلو یا اس کی قیمت  نکالنی ہوگی جبکہ نصف عشر میں ہو اگر وہ عشر زمین کی پیداوار ہو اس میں ایک فصل میں ایک کنٹل ہو تو اس میں دسواں حصہ نکالےجائے یعنی دس کلو میں ایک تو ایک کنٹل میں دس کلو نکالے یا اس کی قیمت اسی طرح ہر فصل میں حساب کرکے نکالے

 

      واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

..................................................

 حـضـرت مفتی مـحـمـد مـظـہـر حسیـن سـعـدی رضـوی، خادم سعدی دار الافتاء، متوطن : نـل بـاڑی، سـونـا پـور، اتـر دیـناجـپور بـنگال۔

*بتاریخ،٢٩،اکتوبر،٢٠١٩ بروز منگل*

https://wa.me/+918793969359


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad