اَلسَّــلَامْ وَعَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
کیا فرماتے ہیں علمائے دیں مسئلہ ذیل میں کہ زید کی بیوی پڑھی لکھی ہے اور وہ گھر کے پاس ہی ایک اسکول ہے اس میں نوکری کرنا چاہتی ہے پردے میں رہکر تو کیا اس دور حاضر میں زید کے زوجہ کو نوکری کرنا شریعت کے رو سے کیسا ہے اور زید جو کہ خود ایک عالم دین ہے تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے کیا اس کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں
قران وحدیث کی روشنی میں جواب دے مہربانی ہوگی
سائل: عمران علی
________________
وعلیکم اَلسَلامُ وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں زید کی بیوی باپردہ اور شرعی حدود میں رہ کر اسکول میں نوکری کرنا چاہتی ہے تو کرسکتی ہے اس کی اجازت ہے ورنہ نہیں کیونکہ عورتوں کے لئے شرعا پردہ ضروری ہے اللہ تعالی کا فرمان ہے "وقل للمؤمنات يغضضن من ابصارهن ويحفظن فروجهن ولا يبدين زينتهن إلا ما ظهر منها وليضربن بخمرهن علي جيوبهن" ترجمہ : اور مسلمان عورتوں کو حکم دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ نہ دیکھائے مگر جتنا خود ہی ظاہر ہے اور دوپٹے اپنے ۔گریبانوں پر ڈالے رہیں۔(سورہ نور آیت 31)
دوسری جگہ ارشاد باری تعالی ہے: يايها النبي قل لازواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن" ترجمہ: اے نبی اپنی ازواج اور صاحبزادیوں اور مؤمنین کی عورتوں کو فرمادو کہ اپنے اوپر اپنی اوڑھنیاں لٹکالیں ۔(سورہ احزاب آیت 59 )
ترمذی شریف میں ہے : عن عبدالله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال المرأةعورة فإذا خرجت استشرفها الشيطان" ترجمہ : حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت پردہ میں رہنے کی چیز ہے جب باہر نکلتی ہے تو شیطان اسے جھانکتا ہے۔(كتاب الرضاع باب ما جاء في كراهية الدخول على المغيبات)
مذکورہ بالا قرآنی آیات اور حدیث پاک کی روشنی میں یہ بات واضح ہوگئی کہ عورتوں کے لئے از روئے شرع پردہ ضروری ہے۔
لہذا اگر زید کی بیوی پردہ نہیں کر سکتی ہے تو اس کے لئے ایسی نوکری کرنا ہرگز ہرگز جائز نہیں۔
والــلـہ تــعــالــیٰ اعــلــم
_______________
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی، خادم سعدی دار الافتاء، متوطن : نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔
*6 رمضان المبارک ۱۴۴۰ ھ بمطابق 12 مئی 2019 بروز اتوار*
*📞+918793969359*
