تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

halate nasha min shane risalat ki tuhin karna kaisa hai?.......حالت نشہ میں شان رسالت کی توہین کرنا کیسا ہے ؟

0

halate nasha min shane risalat ki tuhin karna kaisa hai?.......



السلام علیکم و رحمتہ اللّه

اگر کوئی شخص حالت نشہ میں  . حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرے تو اس کیلئے شرعا کیا حکم  ہے؟

جواب عنایت فرماکرشکریــہ کاموقـع دے


 سائل؛  محمد نواز شریف ( یوپی )




 وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ


الجواب بعونہ تعالیٰ: صورت مسئولہ میں  کسی شخص کا حالت نشہ میں حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنا یہ کفر ہے اس کا یہ عذر کرنا قابل قبول نہیں


 شفاء شریف میں امام قاضی عیاض فرماتے ہیں؛

افتي ابوالحسن القابسي فيمن شتم النبي صلى الله عليه وسلم في سكره يقتل لانه يظن به أنه يعتقد هذا ويفعله في صحوه 

ترجمہ: امام ابو الحسن القابسی نے اس شخص کے قتل کا فتویٰ جاری فرمایا جس نے نشہ کی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب و شتم کیا ، کیونکہ اس سے متعلق خیال یہی ہے کہ وہ یہ اعتقاد رکھتا ہے اور وہ حالت ہوش میں بھی ایسا کہا کرتا ہے۔

*( ج2 بتعریف حقوق المصطفی فصل قال القاضی تقدم الکلام صفحہ 223)*


:جامع الفصولین میں ہے

حكي عن عبد الكريم فقيل له ارأيت لو أن المريض قاله وجري علي لسانه بلا قصد لشدة مرضه، قال الحرف الواحد يجري ونحوه قد يجري على اللسان بلا قصد أشار إلى أنه يحكم بكفره ولا يصدق 

ترجمہ: شیخ عبد الکریم سے منقول ہے کہ ان سے سوال ہوا کہ ایک مریض کی زبان سے شدت مرض کی وجہ سے بلا قصد ایسا کوئی کلمہ جاری ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ فرمایا ایسا اگر کوئی حرف بھی جاری ہو جائے خواہ بلا قصد ہو تو اس پر کفر کا حکم ہی جاری کیا جائے گا اور زبان بہکنے کا عذر سچا نہ سمجھا جائیگا

*( ج2 فصل فی مسائل کلمات الکفر صفحہ 310)*

فتاویٰ رضویہ میں ہے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ والرضوان ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ؛

ائمہ دین کسی کفر میں زبان کا پھسل جانا قبول نہیں کرتے ، ورنہ یہ ہوتا کہ جو خبیث القلب ہو وہ اعلانیہ اللہ تعالی اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو سب وشتم کر کے کہہ دے میری زبان پھسل گئی ۔

(فتاوی رضویہ جلد 15 صفحہ 80)


         واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ:-_ 

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی، خادم سعدی دار الافتا،متوطن؛نل باڑی، سونا پورہاٹ، اتر دیناجپور، بنگال 

رابطہ 📞8793969359

*مورخہ؛ ١٦/ ٤ / ١٤٤١ھ جمعہ 14/12/2019*

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad