تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Namaze fajar se pahle sunnat pardhna kaisa hai____ نماز فجر سے پہلے سنت پڑھنا کیسا ہے؟؟؟

0

Namaze fajar se pahle sunnat pardhna kaisa hai____

 

نماز فجر سے پہلے سنت پڑھناکیسا ہے؟؟
ســـــــوال
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
کیا نماز فجر میں سنت سے پہلے فرض پڑھ سکتے ہیں ؟؟؟
جواب عنایت فرمائیں

سائل: محمد جسیم 
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعَلَيْكُم السَلامُ وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مذکورہ میں سنت سے پہلے فرض نماز پڑھ سکتے ہیں اگر معلوم ہو کہ سنت پڑھنے سے جماعت نہ ملے گی تو جماعت میں شامل ہو جائے اگر معلوم ہو جماعت مل جائے گی اگر چہ قعدہ ہی میں ہو تو سنت پڑھ لے پہر  جماعت میں شامل ہو جائے اور اس کی قضا آفتاب طلوع ہونے کے بیس منٹ بعد نصف النہار شرعی سے پہلے پڑھ سکتا ہے طلوع  آفتاب سے قبل اس کی قضا کرنا ہمارے ائمہ کرام کے نزدیک ناجائز و گناہ ہے
بخاری شریف میں ہے : لقول رسول الله صلى الله عليه وسلم لا صلاة بعد الصبح حتى ترتفع الشمس۔ ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبح کے بعد کوئی نماز جائز نہیں یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے

( کتاب الصلوۃ صفحہ 83 )

 فتاویٰ ہندیہ میں ہے : و منهاما بعد صلاة الفجر قبل طلوع الشمس ۔ترجمہ: ان میں سے فجر نماز کے بعد طلوع شمس سے قبل نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے

(الفصل الثالث فی بیان الاوقات صفحہ 53)

هدايه میں ہے : التي تكره فيها الصلاة لا تجوز الصلاة عند طلوع الشمس۔ ترجمہ: جن میں نماز مکروہ ہے نماز جائز نہیں آفتاب طلوع ہونے کے وقت ۔اسی میں ہے:

 يكره أن يتنفل بعد الفجر حتى تطلع الشمس۔ ترجمہ : فجر کے بعد نفل پڑھنا مکروہ ہے یہاں تک کہ آفتاب طلوع ہو جائے

(کتاب الصلاۃ صفحہ 44/45)

بہار شریعت جلد اول میں ہے : نماز فجر کے بعد سے طلوع آفتاب تک اگرچہ وقت وسیع باقی ہو  اگرچہ سنت فجر فرض سے قبل نہ پڑھی تھی اور اب پڑھنا چاہتا ہوجائز نہیں

( نماز کے وقتوں کے بیان صفحہ 455)

والــلـہ تــعــالــیٰ اعــلــم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء ،متوطن:نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور،ویسٹ بنگال،الہند۔
 8793969359📞*
*3/شعبان المعظم 1440 ھ بمطابق9/اپریل 2019 *
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad