تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

ورثہ میں تین ۳بہن اور سوتیلاچاچا کا بیٹا کو ترکہ سے کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

0

ورثہ میں تین ۳بہن اور سوتیلاچاچا کا بیٹا کو ترکہ سے کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

 


السلام علیکم و رحمۃاللہ تعالی برکاتہ
کیا فرما تے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کریم الدین کا انتقال ہوا اور ۳بہن اور سوتیلاچاچا کا بیٹا چھوڑا دریافت طلب امر یہ ہے کہ کس کو کتنا کتنا حصہ ملےگا

المستفتی : محمد شاہد عالم مقام بھولا ڈانگی پوسٹ بھری تھانہ کدوا کٹیہاربہار
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔تو پورے جائداد کو نو (٩) حصے کئے جائیں گے، تین بہنوں کا چھ (٦ )حصے، ہر ایک بہن کو دو دو کر کے حصہ ملے گا، سوتیلاچاچا کا بیٹا کو تین ( ٣ ) حصے ملینگے،۔ 

واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور، اتر دیناجپور پور ویسٹ بنگال الہند۔
*7/ ربیع الاول 1442ھ*
*25/ اکتوبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad