تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Taraweeh ki namaz me araitallazi ki jage qulya iyhalkafirun pard diya tu kiya muazzin luqma de sakta hai.....تراویح کی نماز میں ارأیت الذی کی جگہ قل یا ایھا الکافرون پڑھ دیاتو کیامؤذن لقمہ دے سکتا ہے؟

0

Taraweeh ki namaz me araitallazi ki jage qulya iyhalkafirun pard diya tu kiya muazzin luqma de sakta hai.....

 
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکا تہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ

 تراویح کی نماز میں امام نے تیسری رکعت میں اراءیت الذی کی جگہ قل یا ایھا الکافرون پڑھ دیا توکیا مؤذن لقمہ دے سکتا ہے

علماء کرام تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں جزاک اللہ خیر

 

 سائل : محمد سراج الدین

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

زبان سے سہواً جس سورہ کا ایک کلمہ نکل گیا اسی کا پڑھنا لازم ہو جاتا ہے خواہ قبل کی ہو یا بعد کی اور نماز میں کوئی خلل نہیں لیکن مقتدی کو یہاں لقمہ دینا جائز نہیں کیونکہ کہ یہاں لقمہ کا محل نہیں۔


قرآن مجید میں ہے : فَاقْرَءُوْا مَاتَيَسَّرَ مِنَ القُرْاٰنِ، فَاقْرَءُوْا مَاتَيَسَّرَ مِنْهُ۔ ترجمہ : قرآن میں سے جنتا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو، تو جتنا قرآن میسر ہو پڑھو۔( پارہ 29 سورہ مزمل آیت 30)


ردالمحتارمیں ہے : فی التجنیس، واختار بعضھم سورۃ الاخلاص فی کل رکعة وبعضھم سورۃ الفیل ای البدائة منھا ثم یعیدھا وھذا احسن لئلا یشتغل قلبه بعدد الرکعات۔ترجمہ:  تجنیس میں ہے بعض نے ہررکعت میں سورۃ اخلاص کو مختارکہا بعض نے سورۃ فیل کو یعنی اس سے ابتداء ہو اور پھر تکرار کیا جائے اور سب سے بہتر ہے تاکہ دل تعداد رکعات کی طرف متوجہ نہ ہو۔( ج 2مبحث التراویح، صفحہ47)


رد المحتار میں ہے : ولو سمعه الموتم ممن ليس فى الصلاة ففتح به على أمامه يجب ان تبطل صلاة الكل لان التلقين من خارج ( ج2  باب مایفسد الصلاۃ صفحہ 382 )


فتاویٰ رضویہ میں ہے : زبان سے سہواً جس سورہ کا ایک کلمہ نکل گیا اسی کا پڑھنا لازم ہوگیا مقدم ہو خواہ مکرر ،ہاں قصداً تبدیلِ ترتیب گناہ ہے اگر چہ نماز جب بھی ہوجائے گی ( جلد 6 صفحہ 350)

واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور بنگال۔

*11/ رمضان المبارک 1441ھ* 

*5/ مئ 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad