تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

اگر کسی شخص کے تین رکعت چھوٹ جائے اور چوتھی رکعت میں شامل ہو تو وہ باقی نماز کیسے ادا کرے؟

0

اگر کسی شخص کے تین رکعت چھوٹ جائے اور چوتھی رکعت میں شامل ہو تو وہ باقی نماز کیسے ادا کرے؟


اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ
الـســــوال

اگر کوئی شخص چار رکعت والی نماز میں چوتھی رکعت کو پایا تو اب وہ نماز کس طرح پڑھے گا علماء کرام رہنمائی فرمائیں

الســائل : عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ
الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب
اعلی حضرت علیہ الرحمہ فتاویٰ رضویہ میں تحریر فرماتے ہیں امام کے سلام کے بعد اٹھ کرایک رکعت فاتحہ وسورت کے ساتھ پڑھے اور اس پرالتحیات کے لئے بیٹھے پھر کھڑا ہو کر ایک رکعت فاتحہ وسورت کے ساتھ پڑھے اور اس پر نہ بیٹھے پھر ایک رکعت صرف فاتحہ کے ساتھ پڑھے اور قعدہ اخیرہ کرکے سلام پھیردے۔ھذا ما اعتمدہ الائمة الجلة وعلیه اقتصر فی الخلاصة وشرح الطحطاوی والاسبیجابی وفتح القدیر والبحرالرائق والدرر والدرالمختار والھندیة وغیرھا من معتمدات المذھب۔ یہ وہ ہے جس پراکابرائمہ نے اعتماد کیا خلاصہ، شرح طحطاوی، اسبیجابی، فتح القدیر، بحرالرائق، درر، درمختار،ہندیہ اور دیگر معتبرکتب مذہب میں اسی پراکتفا کیاہے۔درمختارمیں ہے: یقضی اول صلاته فی حق قراءۃ واٰخرھا فی حق تشھد فمدرک رکعة من غیر فجر یأتی برکعتین وفاتحة وسورۃ و تشھد بینھما وبرابعة الرباعی بفاتحة فقط ولایقعد قبلھا.اور مسبوق قرأت کے حق میں اپنی نماز کو اول اور تشہد کے حق میں آخر نماز کرکے نماز اداکرے، فجر کے علاوہ ایک رکعت پانے والا دورکعتوں کو فاتحہ اور سورت کے ساتھ ادا کرے اوران کے درمیان قعدہ بھی کرے ، چاررکعتی نماز میں چوتھی میں صرف فاتحہ پڑھے اور اس سے پہلے قعدہ نہ کرے۔ ( جلد 7 صفحہ 242)۔
وَاللّٰــــهُ تَعَـــالــٰی اَعـــلَمُ بِــالصَّــــوَاب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کتبـــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی، خادم سعدی دار الافتا،متوطن: نل باڑی، سوناپور اتردیناجپور بنگال۔
*📞رابـطـــہ کـــــــــــــریــں👇
8793969359

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad