تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Salam ki jage ham ko ram ram kaha karo jumla kahna kaisa hai? سلام کی جگہ ہم کو رام رام کہا کرو جملہ کہنا کیسا ہے؟

1

Salam ki jage ham ko ram ram kaha karo jumla kahna kaisa hai?

 سلام کی جگہ ہم کو رام رام کہا کرو جملہ کہنا کیسا ہے؟


السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں مفتی صاحب اس مسئلہ میں کہ بکر کو سلام کیا تو اس نے کہا ہمکو رام رام کہا کرو تو زید نے کہا یہ کفر ہے بکر کہتا ہے کفر نہیں ہے اب دریافت امر یہ ہےکہ یہ کفر ہے کہ نہیں اور بکر پر عند الشرع کیا حکم ہے 



غلام مصطفیٰ واحدی فرخ آباد

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

رام ہندؤں کے ایک مخصوص دیوتا کا نام ہے، اور یہ سنسکرت لفظ ہے۔ رام کا لغوی معنی ہے کسی میں رما ہوا،حلول کیا ہو، یہ کلمہ بولنا خالص ہندوانہ نعرہ ہے کوئی مسلمان اسے پسند نہیں کرے گا اور اگر کوئی یہ کملہ سنے تو سنے والا اسے ہندو ہی گمان کرے گا۔ یہ نعرہ ہندؤوں کا مذہبی شعار ہے۔


 سنن ابوداؤد میں ہے : من تشبه بقوم فهو منهم. (کتاب اللباس صفحہ 559) ۔


فتاویٰ ہندیہ میں ہے : وبتحسين أمر الكفار اتفاقا. ترجمہ : اگر وہ امر کفار کی تحسین کرتا ہے تو بالاتفاق تکفیر کی جائے گی۔( ج2 کتاب السیر صفحہ 277)۔


 لہذا بکر کا یہ جملہ پسند کرنا کفریہ ہے بکر پر ضروری ہے کہ توبہ وتجدید ایمان اور بیوی والے ہوں تو تجدید نکاح لازم ہے (اسی طرح ایک سوال کے جواب میں فتاویٰ شارح بخاری، کتاب العقائد ج دوم صفحہ 550) میں موجود ہے۔

  

وﷲ تعالی اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال الہند۔

*6/ ذی القعدہ 1441ھ* 

*28/ جون 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad