تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

دو بیویاں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا کو ترکہ میں سے کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

0

دو بیویاں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا کو ترکہ میں سے کتنا کتنا حصہ ملے گا؟


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کی دو بیویاں ہیں ایک کو تین بچے ہیں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے دوسری بیوی کو کوئی اولاد نہیں ہے زید کا انتقال ہو چکا ہے اس کی میراث ان میں کس طرح تقسیم ہوگی برائے کرم حوالہ کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر ممنون ہوں؟

 سائل : محمد شہنواز اشرفی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔تو پورے جائداد کو بتیس (٣٢) حصے کئے جائیں گے دو بیوی کا ( ٤)حصہ، یعنی ہر ایک کو دو دو کرکے، دو بیٹیاں کا چودہ ( ١٤) حصے، یعنی ہر ایک کو سات سات کر کے، ایک بیٹا کا چودہ (١٤) حصہ ملینگے،۔  


اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ. ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(پارہ4  سورہ نساء آیت11) دوسری جگہ ہے : وَلَـهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْـتُـمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَـدٌ ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَـدٌ فَلَـهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَـرَكْـتُـمْ ۚ مِّنْ بَعْدِ وَصِيَّـةٍ تُوْصُوْنَ بِـهَآ اَوْ دَيْنٍ. ترجمہ: اور تمہارے ترکہ میں عورتوں کا چوتھائی ہے اگر تمہارے اولاد نہ ہو پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں جو وصیت تم کر جاؤ اور دین نکال کر،(پارہ4  سورہ نساء آیت12)۔


سراجی میں ہے : واما لبنات الصلب فاحوال ثلاث النصف للواحدۃ والثلثان للاثنین فصاعدۃ. ومع الإبن للذكر مثل حظ الانثيين. وهو يعصبهن. (سراجی ص 21)۔


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور، اتر دیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

*5/ ربیع الاول 1442ھ* 

*23/ اکتوبر 2020ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad