تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Makan kharid ne ki niyat se jamaa shuda raqam par zakat wajib hai ya nahi------مکان خریدنے کی نیت سے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟؟

0

Makan kharid ne ki niyat se jamaa shuda raqam par zakat wajib hai ya nahi-

  مکان خریدنے کی نیت سے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ جواب ہے یا نہیں  


السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

علماء کرام و مفتیان اعظام رہنمائی فرمائیں

ہندہ کے پاس کم و بیش آٹھ تولہ سونا اور کچھ چاندی ہے یعنی مالک نصاب ہے ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں مکمل مال کی زکوٰۃ ادا کرتی 

نیز چند ماہ پہلے ہندہ نے شہر میں مکان خریدنے کی نیت سے گاؤں میں پانچ چھ لاکھ روپے کی زمین بیچی ہے وہ روپے بینک میں علادہ رکھا ہوا ہے 

عرض یہ ہے کہ ہندہ نے جو مکان خریدنے کیلئے زمین بیچا ہے اس رقم 

(پانچ چھ لاکھ روپیہ ) 

پر اس رمضان المبارک میں زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے یا نہیں

مع حوالہ قرآن و حدیث اور بزرگان دین کے اقوال کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

 

محمد شمس رضا. گجرات

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی : صورت مسئولہ میں جو مکان خریدنے کے لئے رقم جمع ہے اگر آپ مالک نصاب ہیں آپ کی رقم سے ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی خریدی جاسکتی ہے آپ کی رقم حاجت اصلیہ سے زائد ہے اور اس پر سال بھی گزر چکا ہے تو اس رقم پر زکوٰۃ واجب ہے ورنہ نہیں۔_


 رد المحتار میں ہے : اذا امسكه لينفق منه كل ما يحتاجه فحال الحول وقد بقي معه منه نصاب فإنه يزكي ذلك الباقي وان كان قصده الانفاق منه أيضا في المستقبل لعدم استحقاق صرفه الي حوائجه الأصلية وقت حولان الحول بخلاف ما إذا حال الحول وهو مستحق الصرف إليها۔(ج 3مطلب فی زکاۃ ثمن المبیع وفاء صفحہ 179)۔

بہار شریعت جلد اول میں ہے: حاجتِ اصلیہ میں خرچ کرنے کے روپے رکھے ہیں تو سال میں جو کچھ خرچ کیا اور جو باقی رہے اگر بقدر نصاب ہیں تو ان کی زکاۃ واجب ہے، اگر چہ اسی نیّت سے رکھے ہیں کہ آئندہ حاجتِ اصلیہ ہی میں صَرف ہوں گے اور اگر سال تمام کے وقت حاجتِ اصلیہ میں خرچ کرنے کی ضرورت ہے تو زکاۃ واجب نہیں۔(حصہ 5 صفحہ 884)۔


لہذا اگر وہ رقم نصاب ہے اور اس پر سال بھی گزر چکا ہے توجو رقم جمع ہے وہ حاجت اصلیہ میں شمار نہیں ہوگی اور اس پر زکوٰۃ نکالنا واجب ہے 


 واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال الہند

*15/ رمضان المبارک 1441ھ* 

*9/ مئی 2019ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad