تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

لوگوں میں امام صاحب کی برائی کرنا کیسا ہے؟

1

لوگوں میں امام صاحب کی برائی کرنا کیسا ہے؟

  


السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ

تمام علماء دین ومفتیان اکرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہیکہ 

ایک امام صاحب جو کی ایک گاؤں کی مسجد میں امامت کے عہدہ پر فائز ہے 

اسی گاؤں کے رہنے والے زید کی اپنے بھائی بکر سے زمینی جھگڑا کی وجہ سے دشمنی چل رہی ہے یہ انکا آپس کا معاملہ ہے

اب دیافت طلب امر یہ ہیکہ بکر مسجد میں نماز کو آتا ہے تو امام صاحب کے ساتھ امام کے روم پر بھی چلا جاتا ہے اور امام صاحب کو اپنے گھر پر بھی کبھی کبھار چائے پینے کی دعوت بھی دیتا ہے 

 

اب زید کی پہلی بات یہ نماز پڑھتا ہی نہیں پورے سال میں صرف رمضان شریف میں ہی پڑھتا ہے اور نہیں مسجد و مدرسہ کے نام پر وصولا ہوا چار سال کا فطرہ زکات بھی اپنے اوپر خرچ کر لیا ہے اور امام  صاحب پر یہ حکم لاگو کیا ہیکہ وہ بکر سے سلام وکلام بند کر دیں تو امام صاحب کا کہنا ہے کہ میں کسی سے دشمنی کیوں کروں میں امام ہوں آپ لوگوں کا آپسی معاملہ ہے آپ لوگ اسے نپٹارہ کریں 

تو زید امام صاحب کی لوگوں میں بہت برائی کرتا ہے اور اب امام صاحب کو امامت کے عہدہ سے ہٹانے کی کوشش میں ہے

ایسے حالات میں مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئے 

اور زید کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے

قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 


سائل ــــــ محمد عادل رضا بلرام پور یو پی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

 اگر امام واقع میں عالم سنی ہے، اور ان کے اندر ایسے کوئی عیب نہیں جو شرع مطہرہ کے خلاف ہو تو زید کا عالم کی غیبت چنی اور اسے ضرر رسانی کی غرض سے ایسی حرکت کی تو یہ زید سخت کبیرہ کا مرتکب ہے اور حاکم شرع کے حضور سخت سزا کا مستحق ہے۔ حدیث میں ہے :   رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :ثلثة لایستخف بحقھم الا منافق ذو العلم وذو الشیبة فی الاسلام وامام مقسط.  ترجمہ : تین شخصوں کا حق ہلکا نہ جائے گا مگر منافق ایک عالم، دوسرا وہ جسے اسلام میں بڑھاپا آیا، تیسرا بادشاہ اسلام عادل۔ (ج 8 المعجم الکبیر حدیث 7818 المکتبۃ الفیصلیۃ صفحہ 238 بیروت)۔

لہذا صورت مذکورہ میں اگر زید واقعی بلا وجہ امام کی برائی کی تو زید امام سے معافی مانگے اور اپنے گناہوں سے توبہ واستغفار کرے اور آئندہ اس طرح کی حرکت نہ کرے۔۔  


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ،اتردیناجپور، ویسٹ بنگال الہند۔

*26/ صفر المظفر 1442ھ* 

*15/ اکتوبر 2020ء *

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad