تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Halate qyam me donon qadmo ka kitna fasla owna chai.....حالت قیام میں دونوں قدمین 👣 کا کتنا فاصلہ ہونا چاہئے؟؟

0

 

Halate qyam me donon qadmo ka kitna fasla owna chai.....


السلام علیکم


علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے حالت قیام  میں ایک 👣 کا فاصلہ دوسری پاؤں👣سے کتنی دوری پر ھونی چاہیۓ کم سے کم کتنا اور زیادہ سے زیادہ کتنا ؟

اس کا جواب دلائل کے ساتھ ارسال فرماۓ تھوڑا جلدی


 سائل ؛ محمد ذیشان رضا بہار

 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی 

 قیام میں چار انگلیوں کا فاصلہ رکھنا سنت ہے 

فتاویٰ رضویہ میں ہے : چار ہی انگل کا فاصلہ رکھنا چاہئے یہی ادب اور یہی سنت ہے اور یہی ہمارے امام ِ اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے منقول ہے۔قال فی ردالمحتار ینبغی ان یکون بینھما مقدار اربع اصابع الید لانه اقرب الی الخشوع ھکذا روی عن ابی نصر الدبوسی انه کان یفعله کذا فی الکبرٰی۔ردالمحتار میں ہے کہ دونوں قدموں کے درمیان ہاتھ کی چار انگلیوں کی مقدار فاصلہ ہونا چاہیئے کیونکہ یہ خشوع کے زیادہ قریب ہے۔ابو نصر دبوسی سے اسی طرح منقول ہے کہ وہ یہی کرتے تھے کذا فی الکبرٰی ۔ اقول بل فی نور الایضاح و شرحه مراقی الفلاح للعلامة الشرنبلا لی یسن تفریج القدمین فی القیام قدر اربع اصابع لانه اقرب الی الخشوع۔ اقول:(میں کہتا ہوں ) بلکہ نورالایضاح اور اسکی شرح مراقی الفلاح للعلامۃ الشرنبلالی میں ہے کہ حالتِ قیام میں دونوں قدموں کو چار انگلیوں کے فاصلہ پر کھلا رکھنا سنّت ہے کیونکہ یہ خشوع کے زیادہ قریب ہے ۔قال السید الطحطاوی فی حاشیة نص علیه فی کتاب الاثر عن الامام ولم یحک فیه خلافا ۔سید طحطاوی نے اسکے حاشیہ میں فرمایا کہ کتاب الاثر میں امام صاحب نے اس پر نص کی ہے، اور اس میں اختلاف بیان نہیں کیا۔امام علامہ جمال الدین یوسف اردبیلی شافعی نے بھی کتاب الانوار میں کہ اجل معتمدات مذہب شافعی سے ہے اسی چار انگل فصل کے مستحب ہونے کی تصریح فرمائی؛حیث قال یکرہ الصاق القدمین ویستحب التفریق بینھما بقدر اربع اصابع۔قدموں کو ملا کر رکھنا مکروہ ہے ان کے درمیان چار انگلیوں کی مقدار فاصلہ رکھنا مستحب ہے۔( جلد 6 صفحہ 156)


وﷲ تعالٰی اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حــضـــرت مفتی محمــــــــد مـظـہـر حــسـین سـعــدی رضوی،خــادم سعدی دار الافـتـاء، متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور ویسٹ بنگال الـھـــــنــد۔

*29/ شعبان المعظم 1441ھ* 

*24/ اپریل 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad