تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Halate roza me khun teist karwane se roze ka kiya hukme hai...حالت روزہ میں خون ٹیسٹ کروانے سے روزے کا کیاحکم؟؟

0

Halate roza me khun teist karwane se roze ka kiya hukme hai...

 



السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں حالت روزہ میں خون ٹیسٹ سےکرانے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں

سائل: محمد ذوالنورین برہان پور

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ


وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ


الجواب بعونہ تعالیٰ

ضرورت شرعی کے وقت خون ٹیسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے کیونکہ کہ اصل قاعدہ یہ ہے کھانے، پینے اور جماع کے علاوہ روزہ کو توڑنے والی صرف وہ دوا یا غذا ہےجو مسامات اور رگوں کے علاوہ کسی اور منفذ سے پیٹ یا دماغ میں پہنچے۔ اور اس پر بھی قیاس کرتے ہوئے کہ جس طرح فصد کھلوانے، پچھنے لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔


صحيح البخاري میں ہے : وقال ابن عباس، وعكرمة: الصوم مما دخل وليس مما خرج۔

ترجمہ:اور ابن عباس اور عکرمہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ روزہ ٹوٹتا ہے ان چیزوں سے جو اندر جاتی ہیں ان سے نہیں جو باہر آتی ہیں۔

(ج 1كِتَاب الصَّوْمِ ،بَابُ الْحِجَامَةِ وَالْقَيْءِ لِلصَّائِم صفحہ 332 المکتبۃ العصریۃ، بیروت )


ترمذی شریف میں ہے :  " عن ابي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ثلاث لا يفطرن : الصائم،الحجامة، والقيء، والاحتلام :ترجمہ: ابوسعید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین چیزیں  روزہ نہیں  توڑتیں ، پچھنا اور قے اوراحتلام"

( ج2 ابواب الصوم، باب ماجاء في  الصائم یذرعہ القیئ، صفحہ 172 بیروت )


فتاویٰ ہندیہ میں ہے : " ولا بأس بالحجامة أن أمن علي نفسه الضعف أما إذا خاف فانه يكره وينبغي له أن يؤخر الي وقت الغروب۔

(ج 1 کتاب الصوم، الباب الثالث فیما یکرہ للصائم وما لا یکرہ صفحہ 200/199 بیروت)


فتاویٰ رضویہ میں ہے : فصد سے روزہ نہ جائے گا، ہاں ضعف کے خیال سے بچے تو مناسب 

(جلد 10 صفحہ 487 جدید رضا اکیڈمی)

 

لہٰذا مذکورہ بالا حوالہ سے واضح ہوا کہ خون ٹیسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔ لیکن حالت روزہ میں بچیں تو بہتر ہے


واللہ تعالیٰ اعلم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور بنگال

*🗓 ۵ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز بدھ*

*رابطہ* https://wa.me/+918793969359


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad