تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

اللھم اجرنی من النار"صبح وشام وظیفہ کرنے سے کیاجہنم سے آزادی مل جاتی ہے؟

1

 

اللھم اجرنی من النار"صبح وشام وظیفہ کرنے سے کیاجہنم سے آزادی مل جاتی ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ جو شخص صبح وشام یہ وظیفہ "اللھم اجرنی من النار" کرے تو اسے جہنم سے آزادی مل جائے گا کیا یہ صحیح ہے رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔ 


سائل : محمد تحسینْ

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰


وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

ہاں صحیح ہے جیساکہ فتاویٰ رضویہ میں ہے :امام احمد در مسند و نسائی در مجتبیٰ و ابن حبان در صحیح از حارث بن مسلم و ابو داؤد در سنن از پدرش مسلم بن حارث رضی ﷲ عنہ وھو الصواب کما افاد الحافظ المنذری فی الترغیب روایت کنند سیّد عالم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم مراو رافر موداذا صلیت الصبح فقل قبل ان تتکلم احدا من الناس، اللھم اجرنی من النار سبع مرات، فانک ان مت من یومک ذلک کتب ﷲ لک جوارا من النار واذا صلیت المغرب فقل قبل ان تکلم احدا من الناس اللھم اجرنی من النار سبع مرات فانک ان مت لیلتک کتب ﷲ لک جوارا من النار ۔ چوں نماز با مداد ادا کنی پیش ازآنکہ با کسے سخن گوئی ہفت بارایں دعا کن خدا یا مرا از دوزخ پناہ دہ کہ اگرآں روز میری حق جل وعلا برائے تو پناہ از دوزخ نویسد وچوں نماز شام گزاری ہمچناں کن اگرآں شب میری ہمچناں شود اللھم اجرنا من النار برحمتک یا عزیز یاغفار وصلی ﷲ تعالٰی علی نبیہ المختار واٰلہ الاطھار وبارک وسلم ۔ امام احمد نے مسند ،نسائی نے مجتبٰی ،ابن حبان،صحیح میں حارث بن مسلم سے ابو داؤد نے سنن میں اس کے والد حارث بن مسلم رضی ﷲ عنہ سے (اور یہی صواب ہے جیسا کہ حافظ منذری نے ترغیب میں ذکر کیا ہے) روایت کیا کہ نبی اکرم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان سے فرمایا ''جب تم فجر کی نماز ادا کر لو تو لوگوں سے ہمکلام ہونے سے پہلے سات(7) مرتبہ یہ دُعا پڑھو اللھم اجرنی من النار (اے ﷲ! مجھے دوزخ کی آگ سے آزاد فرما) اب اگر تو اس دن فوت ہو گیا تو ﷲ تعالٰی تجھے جہنّم سے آزادی عطافرمائے گا اور جب مغرب کی نماز پڑھ لو تو لوگوں سے گفتگو سے پہلے سات دفعہ یہ دعا پڑھ لو اللھم اجرنی من النار(اے ﷲ!مجھے جہنم کی آگ سے بچالے ) اگر اس رات تجھے موت آگئی تو ﷲ تعالٰی تجھے جہنم سے آزادی عطا فرمائے گاــ اے ﷲ! ہمیں بھی اپنی رحمت سے جہنم کے عذاب سے آزاد فرما یا عزیز یا غفار وصلی ﷲ تعالٰی علی نبیہ المختار واٰلہ الاطھار وبارک وسلم۔ ( جلد 6 صفحہ 232)۔

وﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حــضـــرت مفتی محمــــــــد مـظـہـر حــسـین سـعــدی  الـقــادری،خــادم سعدی دار الافـتـاء، متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الـھـــــنــد۔

*1/ رمضان المبارک 1441ھ* 

*25/ اپریل 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad