تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Masjid me koi saman dene ke daad wapas le sakta hai ya nahi ------- مسجد میں کوئی سامان دینے کے بعد واپس لے سکتا ہے یا نہیں؟

0

 

Masjid me koi saman dene ke daad wapas le sakta hai ya nahi -------



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید نے مسجد بنانے کے لئے اینٹ دیا تھا اب مسجد مکمل تیار ہوچکا ہے کچھ اینٹ بچ گیا ہے اب کیا وہ اینٹ زید دوبارہ لے سکتا ہے یا نہیں ۔ جواب بحوالہ عنایت فرمائیں 


 سائل :محمد عبد الرحمن

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

اگر زید مسجد کے ذمہ دران کو اینٹ سپرد کرچکا تھا تو اب واپس نہیں لے سکتے بلکہ اس کو ضروریات مسجد کے لئے محفوظ رکھی جائیں۔ 


فتاویٰ رضویہ میں ہے: وہ شخص واپس نہیں لے سکتا جبکہ مسجد کے لئے مہتممان مسجد کو سپرد کرچکا ہو بلکہ وہ اشیاء حاجت مسجد کےلئے محفوظ رکھی جائیں اور اس میں دقت ہوتو بیچ کر قیمت خاص تعمیر ومرمت مسجد کے لئے محفوظ رکھیں۔ تیل، بتی، لوٹے، چٹائی میں اسے صرف نہیں کرسکتا۔اسعاف پھر بحرالرائق پھر عالمگیریہ میں ہے:لو ان قوما بنوامسجدا و فضل من خشبھم شیئ قالوا یصرف الفاضل فی بناءہ ولایصرف الی الدھن والحصیر ھذا اذا اسلموا الی المتولی لیبنی به المسجد والا یکون الفاضل لھم یصنعون به ماشاؤا۔ ترجمہ:اگر ایک قوم نے مسجد بنائی اور اس کی لکڑیوں میں سے کچھ بچ گئیں۔ مشائخ فرماتے ہیں ان کو مسجد کی تعمیر میں ہی صرف کیاجائے گا، مسجد کے لئے تیل اور چٹائی میں صرف نہیں کرسکتے، یہ اس وقت ہے جب انہوں نے متولی کے سپردکردیا ہو کہ وہ اس سے مسجد بنوائے اگر سپرد نہیں کیا تو وہ انہی کا ہے جو چاہیں اس کے ساتھ کریں۔ ( جلد 16 صفحہ 488)


  واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حــضـــرت مفتی محمــــــــد مـظـہـر حــسـین سـعــدی  الـقــادری،خــادم سعدی دارالافـتـاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال ،الـھـــــنــد۔

*8/ ریبع الاخر 1441ھ* 

*6/ دسمبر 2019ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad