تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Piyare aqa ke nam ke sath suwad ya suwad,,la en likhna kaisa hai.......پيارے آقاﷺ کے نام کے ساتھ اکیلا ص لکھنا یا صلعم لکھنا كيسا ہے؟

2

Piyare aqa ke nam ke sath suwad ya suwad,,la en  likhna kaisa hai.......

 پيارے آقاﷺ کے نام کے ساتھ اکیلا ص لکھنا یا صلعم لکھنا كيسا هے؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
حضرت آپ۔کی بارگاہ میں عرض ھے کہ ایک سوال کا بحوالہ تفصلاً جواب ارشاد فرما دیں
کیا رسول اللہﷺ کے نام کے ساتھ اکیلا ص لکھنا یا صلعم لکھنا یا ﷺ کی جگہ مختصر شارٹ کٹ لکھنا جس سے جگہ بھی بچ جاٸے ٹاٸم بھی بچ جاٸے ایسا کرنا کیسا ھے
اور ساتھ ہی ساتھ  جو لوگ بزرگوں کے نام کے ساتھ صرف رح لکھتے ہیں صحیح ہے

حافظ محمد عارف صفوی
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
درود شریف کے بدلے "ص  یا صَلْعَم، عم، لکھنا یہ ناجائز و سخت حرام و گناہ ہے، یونہی جو لوگ بزرگوں کے نام کے آگے رَحمۃُ اللّٰه تَعَالی عَلَیْہِ کی جگہ صرف "رح " لکھتے ہیں یہ لکھنا نہ چاہئے۔۔

فتاویٰ رضویہ میں ہے : حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اسم کریم پر، لوگوں کے نام پر تو یوں نہیں کہ وہ اشارہ ودرود کا ہے اور غیر انبیاء وملائکہ علیہم الصلوۃ والسلام پر بالاستقلال درود جائز نہیں اور نام اقدس پر یوں نہیں کہ وہاں پورے درود شریف کا حکم ہے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم لکھے فقط ص یا صلم یا صلعم جو لوگ لکھتے ہیں سخت شنیع وممنوع ہے یہاں تک کہ تاتارخانیہ میں اس کو تخفیف شان اقدس ٹھہرایا۔( جلد 23 صفحہ 388) اسی میں ہے : درود شریف کی جگہ جو عوام و جہال صلعم یا ع یام یا ص یا صللم لکھا کرتے ہیں،محض مہمل و جہالت ہے،القلم احدی اللسانین(قلم دو۲ زبانوں میں سے ایک ہے)جیسے زبان سے درود شریف کے عوض یہ مہمل کلمات کہنا درود کو ادا نہ کرے گا یوں ہی ان مہملات کا لکھنا،درود لکھنے کا کام نہ دے گا، ایسی کوتاہ قلمی سخت محرومی ہے۔میں خوف کرتا ہوں کہ کہیں ایسے لوگ "فبدل الذین ظلموا قولا غیر الذی قیل لهم"(تو ظالموں نے بدل ڈالی وُہ بات جو ان سے کہی گئی تھی) میں نہ داخل ہوں ۔نام پاک کے ساتھ ہمیشہ پورا درود لکھا جائے صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم ( جلد 9 صفحہ 314)

فتاویٰ افریقہ میں ہے : سوال میں "صلَّی اللّٰه تَعالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم"کی جگہ "صَلْعَم" لکھا ہے اور یہ سخت ناجائز ہے، یہ بَلا عوام تو عوام 12 ویں صدی کے بڑے بڑے اَکابِر و فحول کہلانے والوں میں بھی پھیلی ہوئی ہے ، کوئی "صَلْعَم" لکھتا ہے۔کوئی"صللم"کوئی فقط کوئی "علیہ الصلاۃ والسلام" کے بدلے"عم" یا "ء م" ایک ذَرّہ سیاہی یا ایک اُنگل کاغذ یا ایک سیکنڈ وَقت بچانے کے لیے کیسی کیسی عظیم بَرَکات سے دُور پڑتے اورمَحرومی و بے نصیبی کا ڈانڈا پکڑتے ہیں ( صفحہ 47) بہار شریعت جلد اول میں ہے : اکثر لوگ آج کل دُرود شریف کے بدلے صلعم، عم،  ؐ،  ؑ لکھتے ہیں ، یہ ناجائز و سخت حرام ہے۔ یوہیں رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی جگہ ؓ ، رحمتہ ﷲ تعالیٰ کی جگہ  ؒ ، لکھتے ہیں  یہ بھی نہ چاہیے، جن کے نام محمد، احمد، علی حسن، حسین وغیرہ ہوتے ہیں  ان ناموں  پر  ؐ ؑبناتے ہیں یہ بھی ممنوع ہے کہ اس جگہ تو یہ شخص مراد ہے، اس پر دُرود کا اشارہ کیا معنی۔( حصہ سوم صفحہ 534)۔

واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*28/ صفر المظفر 1442ھ*
*17/ اکتوبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_

Post a Comment

2 Comments
  1. ماشاءاللہ بہت عمدہ

    ReplyDelete
  2. عورت جب بیبا ھوتی ہے تو سفید کپڑا کیوں پہنتی ہے

    ReplyDelete
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad