تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Sure taraweeh ke liye kitni sura ka yad rehna zaruri hai ? kiya do sora yad ho tu namaz ho jaigi .....سورہ تراویح کے لئے کتنی سورہ کا یاد رہنا ضروری ہے؟ کیا دو سورہ یاد ہوتو نماز ہوجائے گی؟

0

Sure taraweeh ke liye kitni sura ka yad rehna zaruri hai ? kiya do sora yad ho tu namaz  ho jaigi .....





اَلسَّــلَامْ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

 

 الــســـــوال 


کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے سورہ تراویح کے لئے کتنی سورہ کا یاد رہنا ضروری ہے


کیا جس آدمی کو صرف اور صرف دو سورہ یاد ہو تو کیا اس کی نماز صحیح ہوگئی


سائل:محمد امام الدین نظامی پچپوکھری بازار سنت کبیر نگر یوپی


ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ


    الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب

                                     

صورت مسئولہ میں سورہ تروایح کے لئے تعداد سورت کا یاد ہونا کوئی حد متعین نہیں۔ اگر وہ حافظ نہ ہو تو کم سے کم الم تر سے الناس تک۔اگر وہ بھی یاد نہ ہو تو دو سورت سے نماز پڑھ سکتے ہیں۔


قرآن مجید میں ہے :

فَاقْرَءُوْا مَاتَيَسَّرَ مِنَ القُرْاٰنِ،فَاقْرَءُوْا مَاتَيَسَّرَ مِنْهُ۔


 قرآن میں سے جنتا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو، تو جتنا قرآن میسر ہو پڑھو


( پارہ 29 سورہ مزمل آیت 30)


:ردالمحتارمیں ہے 

:فی التجنیس، واختار بعضھم سورۃ الاخلاص فی کل رکعة وبعضھم سورۃ الفیل ای البدائة منھا ثم یعیدھا وھذا احسن لئلا یشتغل قلبه بعدد الرکعات۔


 ترجمہ:  تجنیس میں ہے بعض نے ہررکعت میں سورۃ اخلاص کو مختارکہا بعض نے سورۃ فیل کو یعنی اس سے ابتداء ہو اور پھر تکرار کیا جائے اور سب سے بہتر ہے تاکہ دل تعداد رکعات کی طرف متوجہ نہ ہو۔


( ج 2مبحث التراویح، مطبوعہ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی، صفحہ 47)


درمختارمیں ہے:

لا باس ان یقرء سورۃ ویعید ھا فی الثانیة (الی قولہ) ولایکرہ فی النفل شیئ من ذلک ۔ 

ترجمہ: اس میں کوئی حرج نہیں کہ ایک سورت پڑھی جائے اور دوسری رکعت میں اسے دوبارہ لوٹایاجائے (یہاں تک) کہ نفل میں ان میں سے کوئی شے بھی مکروہ نہیں


( ج 1آخرفصل بجہر الامام، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت، صفحہ 81

  

واللہ تعالٰی اعلم


کــــتــــبــــــــــــہ 

حــضـــرت مفتی محمــــــــد مـظـہـر حــسـین سـعــدی ،خــادم سعدی دارالافـتـاء، متوطن: نل باڑی، سوناپورہاٹ، اتردیناجپور ویسٹ بنگال الـھـــــنــد،

🗓 24/ شعبان المعظم 1441ھ

🗓19/ اپریل 2020ء


Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad