تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Talaq bain aur talaq raje me kiya farak hai?___طلاق بائن اور طلاق رجعی میں کیا فرق ہے ؟

0


Talaq bain aur talaq raje me kiya farak hai?

طلاق بائن اور طلاق رجعی میں کیا فرق ہے ؟


السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں ک طلاق بائن اور دو طلاقوں کیا فرق ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں


سائل: محمد علی سورت

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ


الجواب بعونہ تعالیٰ

دونوں میں فرق یہ ہے کہ طلاق بائن سے عورت فورا نکاح سے نکل جاتی ہے دوبارہ نکاح کی ضرورت پڑتی ہے

اور دو طلاقیں رجعی سے عورت فورا نکاح سے نہیں نکلتی ہے بلکہ عورت سے عدت کے اندر رجعت کرسکتا ہے


اللہ عزوجل فرماتا ہے :اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ۪ فَاِمْسَاكٌۢ  بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِيْحٌۢ بِاِحْسَانٍؕ ۔ ترجمہ:طلاق(جس کے بعد رجعت ہو سکے )دوبار تک ہے پھربھلائی کے ساتھ روک لینا ہے یا نکوئی کے ساتھ چھوڑ دینا۔(پارہ 2 سورہ بقرۃ آیت 229)


فتاویٰ ہندیہ میں ہے: " فوقوع الفرقة بانقضاء العدة في الرجعي وبدونه في البائن كذا في فتح القدير ۔ یعنی اگر رجعی ہو تو بعد انقضائے عدت کے فرقت ہو جائےگی اگر بائن ہو تو فی الحال بدوں انقضائے عدت کے فرقت ہو جائےگی یہ 

فتح القدیر میں ہے( ج 1 ، کتاب الطلاق الباب الاول، صفحہ 348 مکتبہ برویت)


بہار شریعت جلد دوم میں ہے:  اس کی  دو (2)صورتیں ہیں ایک یہ کہ اسی وقت نکاح سے باہر ہو جائے اسے بائن  کہتے ہیں۔  دوم یہ کہ عدّت گزرنے پر باہر ہوگی، اسے رجعی کہتے ہیں۔(حصہ 8، صفحہ 112 مکتبۃ المدینہ)


واللہ تعالیٰ اعلم

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور بنگال

*🗓 ۱۲ اپریل ٠٢٠٢؁ء مطابق ۱۷ شعبان المعظم ۱۴۴۱؁ھ بروز اتوار*

*رابطہ* https://wa.me/+918793969359

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad