تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Ek mulk se dusre mulk kamane ke liye gaya ho to sadaqa e fitre kon ada kare , aur sadqa e fitre nikalne me kahan ka atebar kare____ایک ملک سے دوسرے ملک کمانے کے لئے گیا ہو تو صدقئہ فطر کون ادا کرے، اور صدقہ فطر نکالنے میں کہاں کا اعتبار کرے؟؟

0

Ek mulk se dusre mulk kamane ke liye gaya ho to sadaqa e fitre kon ada kare , aur sadqa e fitre nikalne me kahan ka atebar kare

 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

جو شخص ایک ملک سے دوسرے ملک کمانے کے لئے گیا تو اسکا صدقہ کو ادا کرے گا اسکے گھر والے یا وہ خود اد کرےگا جواب جلد عطاکریں نوازش ہوگی 


سائل : محمد سراج واشی ممبئی


〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالی

صورت مسئولہ میں جو شخص ایک ملک سے دوسرے ملک کمانے کے لئے گیا ہے تو اسکا صدقہ فطر خود کو اداءکرناضروری ہے جبکہ وہ شخص خود بالغ یا مالک نصاب ہو اگر ان کی اجازت سے والدین ادا کر دیں تو ادا ہو جائے گی چھوٹے بچے ہیں تو اس کا فطرہ اس کے والد کو نکالنا واجب ہےلیکن فطرہ نکالنے میں اس جگہ کا اعتبار ہے جہاں صدقئہ فطر نکالا جائے خواہ اس جگہ فمیلی رہتے ہو یا کسی دوسرے شہر میں رہتے ہو ۔


درمختار میں ہے : علي كل حر مسلم ولو صغيرا مجنونا حتى لو لم يخرجها وليهماوجب الاداء بعد البلوغ ذي نصاب فاضل عن حاجته الاصلية كدينه وحوائج عياله (ج 3 كتاب الزكاة باب صدقة الفطر صفحہ 312/ 313 )

فتاویٰ ہندیہ میں ہے: وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب فاضلا عن حوائجه الاصلية (ج 1 الباب الثامن فی صدقۃ الفطر صفحہ 191)

اسی میں ہے: في صدقة الفطر يعتبر مكانه لا مكان اولاده الصغارو عبيده في الصحيح كذا في التبيين وعليه الفتوى وكذا في الفطرة يعتبر المؤدي لامكان المؤدي اعني الولدالدقيق ( ج1 صفحہ 190) 

ہدایہ میں ہے: و نفقة الأولاد الصغار على الاب ترجمہ چھوٹے بچوں کا نفقہ والد پر ہے (ج 2 کتاب الطلاق صفحہ 444) 


فتاویٰ رضویہ میں ہے:خورد و نوش یکجا ہو یا ان میں دوسرے کی طرف سے کوئی فرض وواجب مالی ادا کرنے کے لیے اس کی اجازت کی حاجت ہے،اگر بالغ اولاد کی طرف سے صدقہ فطر یا اس کی زکوٰۃ ماں باپ نے اپنے مال سے ادا کردی یا ماں باپ کی طرف سے اولاد نے اور اصل جس پر حکم ہے اس کی اجازت نہ ہُوئی تو ادا نہ ہوگی ( جلد 10 صفحہ 139)

 

۔_ واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

 کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حــضـــرت مفتی محمــــــــد مـظـہـر حــسـین سـعــدی  الـقــادری،خــادم سعدی دار الافـتـاء،متوطن : نل باڑی، سوناپورہاٹ، اتردیناجپور ،ویسٹ بنگال، الـھـــــنــد،۔

*28/ رمضان المبارک 1440ھ* 

مطابق 2019/6/3 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad