السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے اوپر ڈیر لاکھ روپے لون ہے فی الحال اس کے پاس ایک لاکھ روپے ہیں15 ماہ ڈیر لاکھ بہرنا ہے ہر ماہ قسط وار 10000 ہزار دینا ہے امر طلب یہ کہ جو ابھی ایک لاکھ روپے موجود ہے کیا اس کی زکوٰۃ نکالنی ہو گی یا نہیں ۔ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی : ساحل رضا
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
مال کی زکوٰۃ نکالتے وقت کل مال میں سے قرض میں لی ہوئی رقم کو منہا ( مائنس) کیا جائے گا علاوہ سود منہا کرنے کے بعد نصاب باقی رہتا ہو تو زکوٰۃ فرض ہوگی ورنہ نہیں ۔
حاشیہ طحطاوی مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں ہے : ( فارغ عن الدين ) أي الذي مطالب من جهة العباد سواء كان الله كزكوة و خراج، أو للعبد ( کتاب الزکاۃ صفحہ 714)
فتاویٰ ہندیہ میں ہے: ( ومنها الفارغ عن الدين ) قال أصحابنا رحمهم الله تعالى كل دين له مطالب من جهة العباد يمنع وجوب الزكاة سواء كان الدين للعباد كالقرض الخ ( ج1 کتاب الزکاۃ،الباب الاول فی تفسیرھا الخ صفحہ 173)
درمختار میں ہے:لا زکوٰۃ علی مدیون للعبد بقدر دینه فیزکی الزائد ان بلغ نصابا۔ بندہ کے قرضدار پر قرض کی مقدار پر زکوٰۃ نہیں ، ہاں اگر قرض سے زائد نصاب کو پہنچ جائے تو پھر اس کی زکوٰۃ ادا کرے( ج 3 کتاب الزکاۃ صفحہ 176)اُسی میں ہے :فارغ عن دین له مطالب من جهة العباد سواء کان ﷲ تعالیٰ کزکوٰۃ وخراج او للعبد الخ۔اس دین سے فارغ ہو جس کا مطالبہ بندوں کی طرف سے ہے خواہ وُہ ﷲکے لیے ہو مثلاً زکوٰۃ و خراج یا بندے کے لیے الخ ۔ ( ج 3 کتاب الزکاۃ صفحہ 176)
فتاویٰ رضویہ میں ہے : دین جس قدر ہوگا اتنا مال مشغول بحالتِ اصلیہ قرار دے کر کالعدم ٹھہرے گا اور باقی پر زکوٰۃ واجب ہوگی اگربقدر نصاب ہو، مثلاًہزار روپے پر حولانِ حول ہو اور اس پر پانسو قرض ہیں تو پانسو پر زکوٰۃ آئے گی اور ساڑھے نوسودین ہے تو اصلاً نہیں کہ باقی قدر نصاب سے کم ہے ( جلد 10 صفحہ 126)
بہار شریعت جلد اول میں ہے : نصاب کا مالک ہے مگر اس پر دین ہے کہ ادا کرنے کے بعد نصاب نہیں رہتی تو زکوٰۃ واجب نہیں ۔ ( حصہ 5 صفحہ 878)
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
_کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_
حــضـــرت مفتی محمــــــــد مـظـہـر حــسـین سـعــدی الـقــادری ،خــادم سعدی دارالافـتـاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الـھـــــنــد،
*4/ رمضان المبارک 1441ھ*
*28/ اپریل 2020 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

