تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Eddat guzarne ke baad bibi se dobara nikah kar sakta hai ya nahi?____ عدت گزرنے کے بعد بیوی سے دوبارہ نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟؟؟

0

Eddat guzarne ke baad bibi se dobara nikah kar sakta hai ya nahi?

 

عدت گزرنے کے بعد بیوی سے  دوبارہ نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟؟؟ 

السلام علیکُم و رحمۃاللہ ۔   کیا فرماتے ہیں علماءکرام و مفتیان شریعت مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کسی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق طلاق رجعی  دے دے تو عدت ومدت تک دوسری نہ دے حتٰی کہ تین طہر گزر جائیں تو طلاق رجعی کو پانچ چھ ماہ گزر جائیں کیا ایسی صورت میں ایسا شخص اپنی بیوی سے کیا دوبارہ نکاح کر سکتا ہے لہٰذا قرآن و حدیث روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔

سائل۔۔ عبدالرزاق سکنہ کوپڑ گدیوگ۔
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
طلاق رجعی کی عدت گزر جانے کے بعد عورت نکاح سے نکل جاتی ہے اگر وہ اپنی بیوی کی عدت گزر جانے کے بعد پھر رکھنا چاہیے تو بیوی کی رضامندی سے از سر نو نکاح کر سکتا ہے۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے : أما حكمه فوقوع الفرقة بانقضاء العدة في الرجعي وبدونه في البائن كذا في فتح القدير. ( ج 1 کتاب الطلاق، الباب الاول صفحہ 348) فتاویٰ رضویہ میں ہے : اگر عدت گزر گئی تو برضائے عورت اس سے از سر نو نکاح کر سکتا ہے۔( جلد 12 صفحہ 448)۔

واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی، خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور ،ویسٹ بنگال
*3/ ربیع الاول 1442ھ*
*21/ اکتوبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad