منہ بندکرنے کے بعد طلاق دی ، طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ زید نے کہا میں نے تم کو طلاق دیا فوراََ اس کے دوست نے زید کے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔ زید چھوڑا کر وہاں سے چھت پر چڑھ گیا اور دو مرتبہ کہا میں نے تم کو طلاق دیا۔ علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
سوال کو اور وضاحت کرے
منہ بند کرنے سے قبل کتنے بار دیا
اور چھت پر چڑھنے کے بعد دیا ہے یا نہیں
دیا تو کتنا وہ بھی وضاحت کرے
منہ بند کرنے سے قبل ایک مرتبہ۔ چھت پر چڑھ نے کے بعد دو مرتبہ کہا
غلام جبریل خان قادری
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
صورت مذکورہ میں تین طلاق واقع ہوگیں اب بغیر حلالہ کئے حلال نہیں۔قرآن مجید میں ہے: فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهٗؕ۔ترجمہ: پھر اگر تیسری طلاق دی اس کے بعد وہ اس سے حلال نہ ہو گی جب تک دوسرے شوہر سے نکاح نہ کرے (پارہ 2 سورہ بقرہ آیت230)۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے: ان کان الطلاق ثلاثا لم تحل له حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بها ثم یطلقها أو یموت عنها ۔یعنی اگر دوسرے شوہر نے بغیر ہمبستری کے طلاق دی یا مرگیا تو حلالہ صحیح نہ ہوگا ( ج 1 کتاب الطلاق صفحہ 473)۔
حلالہ کی صورت یہ ہے کہ عدت گزرنے کے بعد ہندہ کسی سنی صحیح العقیدہ سے صحیح نکاح کرے دوسرا شوہر اس کے ساتھ کم سے کم ایک بار ہمبستری کرے پھر وہ مرجائے یا طلاق دیدےتو دوبارہ عدت گزارنے کے بعد وہ زید سے نکاح کر سکتی ہےاگر شوہر ثانی نے بغیر ہمبستری طلاق دیدی یا مرگیا تو حلالہ صحیح نہیں ہوگا كما في حديث العسيلة۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند
*17/ صفر المظفر 1442ھ*
*5/ اکتوبر 2020ء *
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
