تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

کسی شخص کو قتل کرنا کیا ہے؟کیا ایسا کوئی مسئلہ ہے کہ اس شخص کے سارے گناہ قاتل پر ہوگا ؟

0

کسی شخص کو قتل کرنا کیا ہے؟کیا ایسا کوئی مسئلہ ہے کہ اس شخص کے سارے گناہ قاتل پر ہوگا ؟

 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ کیا فرماتے لیں علماۓ ذوی الاحترام کے زید گناہگار بدکار ہے زنا شراب جوا وغیرہ کبیرا گناہوں کا مرتکب ہے مگر زیدکو بکر نے کسی وجہ سے قتل کردیا تو کیا زید کے سارے گناہ بکر پر ہوگا ایساکوئی مسئلہ ہے اگر ہاں تو اگر نہیں تو دلائل سے مزئین فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں

محمد عبد الجلیل اشرفی
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
کسی شخص کو جان بوجھ کر قتل کرنا نہایت سخت گناہ ہے۔ قرآن مقدس میں ہے : " من يقتل مؤمنا متعمدا فجزاؤه جهنم خٰلدا فيها" ترجمہ: جو کسی مومن کو قصدا قتل کرے اس کی سزا جہنم میں مدتوں رہنا ہے(پارہ 5 سورہ نساء آیت 93) اسی طرح کی صحیح بخاری شریف میں ایک حدیث پاک موجود ہے: عن ابي هريرة  رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من كانت له مظلمة لاحد من عرضه او شيء فليتحلله منه اليوم، قبل ان لا يكون دينار ولا درهم، إن كان له عمل صالح اخذ منه بقدر مظلمته، وإن لم تكن له حسنات اخذ من سيئات صاحبه فحمل عليه" ترجمہ:  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اگر کسی شخص کا ظلم کسی دوسرے کی عزت پر ہو یا کسی طریقہ (سے ظلم کیا ہو) تو آج ہی، اس دن کے آنے سے پہلے معاف کرا لے جس دن نہ دینار ہوں گے، نہ درہم، بلکہ اگر اس کا کوئی نیک عمل ہو گا تو اس کے ظلم کے بدلے میں وہی لے لیا جائے گا اور اگر کوئی نیک عمل اس کے پاس نہیں ہو گا تو اس کے (مظلوم) ساتھی کی برائیاں اس پر ڈال دی جائیں گی۔(كتاب المظالم والغضب، باب من كانت له مظلمة عند الرجل الخ صفحہ 441)۔
لہذا بکر کے لئے جائز نہیں تھا کہ کسی بھی معاملے کی وجہ سے زید کو قتل کرتے، بکر سخت گنہگار و عذاب ونار ہے۔۔

واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*1 / ذی الحجہ 1441ھ*
*23/ جولائی 2020ء *
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad