تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Futball khilna kaisa hai aur khil ke pandal me fatiha dena kaisa hai?? فٹبال کھیلنا کیسا ہے؟ اور کھیل کے پنڈال میں فاتحہ دینا کیسا ہے؟؟

0

Futball khilna kaisa hai aur khil ke pandal me fatiha dena kaisa hai??

  فٹبال کھیلنا کیسا ہے؟ اور پنڈال میں فاتحہ دینا کیسا ہے؟ 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومُفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ،اج کل  ہمارے  دیار میں فٹبال کھلا جاتا ہے جوکہ ہاڑ جیت کا ہوتا ہے وہ کھیل شروع ہونے سے پہلے ( پنڈال ) میں عالم دین سے فاتحہ کیا جاتا ہے اور کمیٹی والے نے انہیں نذرانہ بھی دیا ساتھ میں وہ نیاز بھی لے کر گیا اب سوال یہ ہے کہ کیا ایسے فٹبال کھیل گاہ  میں جا کر عالم دین کو  فاتحہ کرنا جائز ہے یا نہیں حالانکہ بکر نے عالم دین سے پوچھا کہ ایسی جگہ فاتحہ کرنا منع ہے تو عالم دین نے کہا کہ میں کھیل گاہ میں بیٹھ کر جو فاتحہ کیا دوسری نیت سے کیا تو کیا حکم ہوگا
اور جن لوگ اس کھیل کے کمیٹی بنے ہیں ان پر کیا حکم شرع نافذ ہوگا
قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ،،،

سائل : ممبر محمد حکیم شبیری اشرفی اسلام آباد امباری
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالی
شریعت مطہرہ نے مسلمان کا ہر کھیل حرام کیا سوائے تین کے، فٹبال کھیل یا اس طرح کا کوئی بھی کھیل اگر لہو ولعب کے طور پر کھیلے تو حرام و گناہ ہے جس طرح کھیلنا حرام ویسے ہی دیکھنا بھی حرام و گناہ ہے اور ان کی تعاون کرنا بھی حرام ہے ایسی مجلس جو حرام کام کے لیے منعقد کی جائے ان میں شرکت ہر گز نہ کی جائے، کہ ان مجلس میں جانے میں تہمت ہے اور تہمت سے بچنے کا حکم ہے فاتحہ ہر وقت جائز ہے جبکہ بر وجہ جائز ہو، ہاں اگر ورزش کی نیت سے کھیلے تو چند شرائط کی پابندی کے ساتھ جائز ہے ( 1) نماز کے اوقات میں نہ کھیلے ( 2) اپنے دینی مشاغل نیز طلب علم سے غافل ہو کر کھیل میں ہی انہماک نہ ہو (3) ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لے ( 4) ران اور دوسرے اعضا جن کو چھپانا واجب ہے نہ کھولے۔۔

ترمذی شریف میں ہے: عن عبد الله بن عبد الرحمن بن ابي حسين، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " إن الله ليدخل بالسهم الواحد ثلاثة الجنة، صانعه يحتسب في صنعته الخير، والرامي به، والممد  به، وقال: ارموا و اركبوا، ولان ترموا احب إلي من ان تركبوا، كل ما يلهو به الرجل المسلم  باطل إلا رميه بقوسه، وتاديبه فرسه، وملاعبته اهله، فإنهن من الحق". ترجمہ : عبداللہ بن عبد الرحمٰن ابن ابی الحسین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل کرے گا: تیر بنانے والے کو جو بناتے وقت ثواب کی نیت رکھتا ہو، تیر انداز کو اور تیر دینے والے کو“، آپ نے فرمایا: ”تیر اندازی کرو اور سواری سیکھو، تمہارا تیر اندازی کرنا میرے نزدیک تمہارے سواری کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے، ہر وہ چیز جس سے مسلمان کھیلتا ہے باطل ہے سوائے کمان سے اس کا تیر اندازی کرنا، گھوڑے کو تربیت دینا اور اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنا، یہ تینوں چیزیں اس کے لیے درست ہیں“۔( کتاب فضائل الجہاد عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، باب ما جاء فی فضل الرمی فی سبیل اللہ حدیث 1637) (سنن ابن ماجہ کتاب الجہاد، باب الرمی فی سبیل اللہ حدیث 2811)۔قرآن مجید میں ہے : وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ. ترجمہ :گناہ اور عدوان پر مدد نہ کرو( سورہ مائدہ آیت 2)حدیث پاک میں ہے: من کان یومن باللہ والیوم الاٰخر فلایقفن مواقف التھم۔ ترجمہ:جوﷲ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہو وہ تہمت کی جگہ کھڑانہ ہو۔(بحوالہ مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی، باب ادراک الفریضۃ صفحہ 249) در مختار مع ردالمحتار میں ہے: و كره تحريما اللعب بالنرد و كره كل لهو لقوله عليه السلام " كل لهو المسلم حرام إلا ثلثة اى كل لعب و عبث و الاطلاق شامل لنفس الفعل و استماعه و استماع ضرب الدف و المزمار و غير ذالك حرام.(ج 9ملخصا کتاب الحظر و الاباحة باب الاستبراء  صفحہ 566 / 565

فتاویٰ رضویہ میں ہے : مسلمان اتباع احکام شرع سے ہوتے ہیں نہ امور ناجائز سے تعزیہ پرجومٹھائی چڑھائی جاتی ہے اگر چہ حرام نہیں ہوجاتی مگر اس کے کھانے میں جاہلوں کی نظر میں ایک امر ناجائز شرعی کی وقعت بڑھانے اور اس کے ترک میں اس سے نفرت دلانی ہے لہٰذا نہ کھائی جائے۔جو مجلس میلاد شریف ان کے حرام مال سے کی جائے ان میں شرکت ہرگز نہ کی جائے،(جلد 24 صفحہ 492)اسی میں ہے : اور شطرنج کو اگر چہ بعض علمانے بعض روایات میں چند شرطوں کےساتھ جائز بتایا ہے : (۱) بدکر نہ ہو۔(۲) نادراً کبھی کبھی ہو عادت نہ ڈالیں۔(۳) اُس کے سبب نماز باجماعت خواہ کسی واجب شرعی میں خلل نہ آئے۔(۴) اُس پر قسمیں نہ کھایا کریں۔(۵) فحش نہ بکیں۔مگر تحقیق یہ کہ مطلقاً منع ہے اورحق یہ ہے کہ ان شرطوں کا نباہ ہرگز نہیں ہوتا خصوصاً شرط دوم وسوم کہ جب اس کاچسکا پڑجاتا ہےضرور مداومت کرتے ہیں اور لااقل وقت نماز میں تنگی یاجماعت میں غیرحاضری بیشک ہوتی ہے جیسا کہ تجربہ اس پر شاہد، اور بالفرض ہزار میں ایک آدھ آدمی ایسا نکلے کہ ان شرائط کا پورا لحاظ رکھے تو نادر پر حکم نہیں ہوتا۔وانما تبتنی الاحکام الفقھیة علی الغالب فلاینظر الی النادر ولا یحکم الا بالمنع کما افادہ المحقق فی الفتح فی مسئلة مجاورۃ الحرم وفی الدر فی مسئلة الحمام ۔فقہی احکام غالب حالات پر مبنی ہوتے ہیں لہذا نادر الوقوع پر نگاہ نہیں کی جاتی اس لئے ممانعت کا فیصلہ ہی کیاجائے گاجیساکہ محقق ابن ہمام نے فتح القدیر میں ہمسائیگی حرم کے مسئلہ میں افادہ بخشا۔اور درمختار مسئلہ حمام میں یہی فرمایاہے۔تو ٹھیک یہی ہے کہ اس سے مطلقاً ممانعت کی جائے۔( جلد 24 صفحہ 76)۔

واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہات، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*26/ صفر المظفر 1442ھ*
*15/ اکتوبر 2020ء *
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad