تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

۔Kiya ekhi sans me tin talaq dene par talaq waqe hogi ya nahi۔۔۔۔کیا ایک ہی سانس میں تین طلاق دینے پر طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟

0

۔Kiya ekhi sans me tin talaq dene par  talaq waqe hogi ya nahi۔۔۔۔

 کیا ایک ہی سانس میں تین طلاق دینے پر طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ
کیا ایک ہی سانس میں طلاق ثلاثہ دینے پر ہو جائےگی
برائے مہربانی حوالہ کے ساتھ عنایت فرمائیں

سائل : عبدالرحمن 
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ الھم ھدایۃ الحق والصواب
صورت مذکورہ میں ایک ہی سانس سے تین طلاق دینے سے تینوں طلاق واقع ہو جائے گی اور اس عورت پر طلاق مغلظہ واقع ہوگی اور یہ طلاق دینے والا گنہگار ہوگا۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے : ان يطاقها ثلاثا في طهر واحد بكلمة واحدة أو بكلمات متفرقة أو يجمع بين التطلقين في طهر واحد بكلمة واحدة أو كلمتين متفرقتين فاذا فعل ذلك وقع الطلاق وكان عصيا۔ترجمہ : ایک ہی طہر میں عورت کو تین طلاق دے خواہ  ایک ہی کلمہ سے یا کلمات متفرقہ سے یا ایک ہی طہر میں دو طلاق جمع کر دے خواہ ایک ہی کلمہ سے یا متفرق سے پس اگر ایسا کیا تو طلاق واقع ہو جائے گی اور طلاق دینے والا گنہگار ہوگا (ج1 کتاب الطلاق صفحہ 349)۔
ہدایہ میں ہے : ان يطلقها ثلاثا بكلمة واحدة أو ثلاثا في طهر  واحد فاذا فعل ذلك وقع الطلاق وكان عصيا۔ ترجمہ : اگر ایک ہی کلمہ سے تین طلاق دے یا تین دے ایک ہی طہر میں اگر اس نے ایسا کیا تو طلاق واقع ہو جائے گی وہ گناہ گار ہوگا ( ج 1 کتاب الطلاق 355)۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی، خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپورہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*9/ شعبان المعظم 1440ھ*
*15/ اپریل 2019 ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad