تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

اگر گناہوں سے سچے دل سے توبہ کرے تو اسکی توبہ قبول ہے یا نہیں؟

0

اگر گناہوں سے سچے دل سے توبہ کرے تو اسکی توبہ قبول ہے یا نہیں؟

 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اگر گناہوں سے سچے دل سے توبہ کرے تو اسکی توبہ قبول ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں


عبد اللہ

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعونہ تعالیٰ

ہاں اگر گناہوں سے سچے دل سے توبہ واستغفار کرے تو اسکی توبہ قبول ہو سکتی ہے۔

اللہ تبارک وتعالیٰ کی مشیت میں ہے، اگر وہ چاہے تو بخش دے قرآن پاک میں ہے : "اِنَّ اللّـٰهَ لَا يَغْفِرُ اَنْ يُّشْرَكَ بِهٖ وَيَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ يَّشَآءُ" ترجمہ: بے شک اللہ تعالیٰ شرک یعنی کفر کو تو نہیں بخشے گا، اس سے نیچے جتنے گناہ ہیں جس کے لئے چاہے گا مغفرت فرمادے گا ( پارہ 5 سورہ نساء آیت 48) دوسری جگہ ہے : يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا تُوْبُـوٓا اِلَى اللّـٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحا" ترجمہ : اے ایمان والو! اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آگے کو نصیحت ہو جائے۔( سورہ تحریم آیت 8)تیسری جگہ ہے : اَلَمْ يَعْلَمُوٓا اَنَّ اللّـٰهَ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَيَاْخُذُ الصَّدَقَاتِ وَاَنَّ اللّـٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْـمُ" ترجمہ : کیا انہیں خبر نہیں کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور صدقے خود اپنی دست قدرت میں لیتا ہے اور یہ کہ اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے( سورہ توبہ آیت 104) ۔چوتھی جگہ ہے : فَاِنَّهٝ كَانَ لِلْاَوَّابِيْنَ غَفُوْرًا" ترجمہ : تو بیشک وہ توبہ کرنے والوں کو بخشنے والا ہے( سورہ بنی اسرائیل آیت 25)سنن ابن ماجہ میں ہے : عن ابي عبيدة بن عبد الله عن ابيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" التائب من الذنب كمن لا ذنب له"ترجمہ: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناہ سے توبہ کرنے والا اس شخص جیسا ہے جس نے کوئی گناہ کیا ہی نہ ہو (باب ذکر التوبۃ صفحہ 842)۔


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

*1 / ذی الحجہ 1441ھ* 

*23/ جولائی 2020ء *

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad