السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کے بارگاہ میں ایک سوال ہے
نکاح میں دیوبندی کو گواہ بنانا کیسا ہے بنا سکتے ہیں یا نہیں
مدلل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع فراہم کریں
سائل : حافظ ارباز عالم نظامی کشی نگر
اـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
وہابی، دیوبندی، ضروریات دین کےمنکر ہیں جس کی بنا پر عرب وعجم کے سیکڑوں علمائے کرام و مفتیان عظام نے انہیں کافر و مرتد قرار دیا اور بالاتفاق فرمایا۔ من شك في كفره وعذابه فقد كفر۔
یعنی جو ان کے عقائد پر مطلع ہوتے ہوئے ان کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہےتواس کی شہادت سے مسلمان مرد وعورت کا نکاح نہیں ہوسکتا، کیوں کہ مسلمان مرد عورت کے نکاح میں دو گواہوں کا مسلمان ہونا شرط ہے خواہ دو مرد ہو یا ایک مرد دوعورت جب کہ یہاں ایک مفقود ہے۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے : " وشرط في الشاھد أربعة أمورالحریة والعقل والبلوغ والاسلام، فلا ینعقد بحضرۃ العبید.. والمجانین والصبیان ولابحضرۃ الکفار فی نکاح المسلمین۔(کتاب النکاح، الباب الاول الخ ۔۔۔صفحہ 267بیروت)
بحرالرائق میں ہے: وشرط فی الشھود اربعة : الحریة والعقل والبلوغ والاسلام، فلا ینعقد بحضرۃ العبید والمجانین والصبیان الکفار فی نکاح المسلمین لانه لا ولایة لهولاء،۔
(ج 3 کتاب النکاح، صفحہ 158دارالکتب العلمیۃ)
بدائع الصنائع میں ہے: فلا ینعقد نکاح المسلم المسلمة بشھادۃ الکفار لان الکافر لیس من اھل الولایة علی المسلم۔
(ج 2کتاب النکاح، صفحہ 377دار الکتب العلمیۃ)
فتح القدیر میں ہے : ولا ینعقد نکاح المسلمین الا بحضور شاھدین حرین عاقلین بالغین مسلمین رجلین او رجل وامراتین، ولا بد من اعتبار الاسلام فی انکحة المسلمین لانه لا شھادۃ للکافر علی المسلم ۔
(ج 3کتاب النکاح، صفحہ 193/190دار الکتب العلمیۃ)
بہار شریعت جلد دوم میں ہے : مسلمان مرد کا نکاح مسلمان عورت کے ساتھ ہے تو گواہوں کا مسلمان ہونا بھی شرط ہے لہذا مسلمان مرد عورت کا نکاح کافر کی شہادت سے نہیں ہوسکتا،۔
(حصہ 7،نکاح کا بیان، صفحہ 12مکتبۃ المدینہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
اـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتا، متوطن: نل باڑی، سوناپور، اتردیناجپور، بنگال۔
۱۳ شوال المکرم ۱۴۴۱ھ مطابق ۶ جون ٠٢٠٢ء بروز سنیچر
*رابطہ* https://wa.me/+918793969359

