تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

ایک بیوی اور تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں کو ترکہ میں سے کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

0

ایک بیوی اور تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں کو ترکہ میں سے کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

Assalam o Alaikum
Hazrat ek masala ka jawab chahiye.
Ham tin bhai hai aur paach bahene aur waleda hai. Hamare walid Saheb ka  30 lakh ki  paropati hai to us me se kis ka kitna haq banta hai is masle ki tafsiri jawab chahiye?
Jazak Allah

Sail : Sayyaid Muhammad Qadri Maharashtra
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
برصدق سوال میت کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔تو پورے جائداد کو اٹھاسی (88) حصے کئے جائیں گے ایک بیوی کا گیارہ ( 11) حصے، تین بیٹے کا بیالیس ( 42) حصے، یعنی ہر ایک بیٹے کو چودہ چودہ کر کے، پانچ بیٹیاں کا پینتیس (35) حصے یعنی ہر ایک بیٹی کو سات سات کر کے ملینگے۔۔

 اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :وَلَـهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْـتُـمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَـدٌ ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَـدٌ فَلَـهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَـرَكْـتُـمْ ۚ مِّنْ بَعْدِ وَصِيَّـةٍ تُوْصُوْنَ بِـهَآ اَوْ دَيْنٍ" ترجمہ: اور تمہارے ترکہ میں عورتوں کا چوتھائی ہے اگر تمہارے اولاد نہ ہو پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں جو وصیت تم کر جاؤ اور دین نکال کر،(پارہ4  سورہ نساء آیت12)۔دوسری جگہ ہے : يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ" ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(پارہ4  سورہ نساء آیت11)۔۔

لہذا تیس لاکھ کا ترکہ میں بیوی کو، 375,000/ملے گا، تین بیٹے کو، 1,431,818.18 / ملے گا۔یعنی ہر ایک بیٹے کو،477,272.73/ اتنے اتنے ملے گا، پانچ بیٹیوں کو، 1,193,181.82/ ملے گا یعنی ہر ایک بیٹی کو،238,636.36/ اتنے اتنے روپیہ ملے گا۔۔

واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن : نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔
*20/ جمادی الاخری 1442ھ*
*3/ فروری 2021ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad