شمس العلماء دارالافتاء کے جملہ علمائے کرام
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
حضرات اس مسئلہ کاجواب عنایت فرمائیں کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے متعلق قرآن واحادیث کی روشنی میں عربی و اردو عبارت کے ساتھ کہ زید ایک مکھیاہےاس نےاپنے وٹروں سےکہاکہ میں اگرجیت گیاتوآپ حضرات کو ایک اونٹ کھلاؤنگا اب زید کو اونٹ نہیں ملا تو کیا اگراس کی قیمت مدرسہ میں دے دیا جائے درست ہوگا کہ نہیں۔
المستفتی : عبدالرزاق رضوی
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
صورت مسئولہ میں یہ منت شرعی نہیں کہ اس کا پورا کرنا شرعاً واجب نہیں، ہاں اگر بجا لانا چاہے تو اس کی قیمت مدرسہ میں دے سکتا ہے۔ردالمختار میں ہے : ولو قال إن برئت من مرضى هذا ذبحت شاة فبري لا يلزم شيءاي لان قوله"ذبحت شاة "وعد لا نذر ويؤيده ما في البزازية لو قال إن سلم ولدي أصوم ما عشت فهذا وعد وايضا ان عوفيت صمت كذا لم يجب مالم يقل لله على. ترجمہ : اگر کسی نے کہا اگر میں بیماری سے شفا یاب ہوجاؤں بکری ذبح کروں گا پھر وہ شفایاب ہوگئے تو اس پر کوئ شیء لازم نہیں یعنی ان کا قول ذبحت شاۃ میں وہ وعدہ ہے نہ کہ نذر اس کی تائید بزازیہ میں ہے اگر کسی نے کہا اگر میرا لڑکا تنگدرست ہوجائے تو روزہ رکھوں گا وہ تنگدرست ہو گیا تو یہ وعدہ ہے اور یہ بھی ہے اگر میں اچھا ہو گیا تو روزہ رکھونگا تو اس پر کچھ بھی نہیں جب تک یہ نہ کہے اللہ کے لئے مجھ پر ہے (ج5 کتاب الایمان صفحہ 532)۔
فتاوی ہندیہ میں ہے: رجل قال إن برئت من مرضى هذا ذبحت شاة فبري لا يلزم شيءالا أن يقول إن برئت فلله على أن اذبح شاة۔ ترجمہ : ایک مردنے کہا اگر میں بیماری سے شفا یاب ہوجاؤں بکری ذبح کروں گا پھر وہ شفایاب ہوگئے تو اس پر کوئ شیء لازم نہیں مگر یہ کہنا اگر میں شفایاب ہوگیا تو اللہ کے لئے مجھ پر ایک بکری ذبح کرنا ہے(ج2 کتاب الایمان صفحہ 44) فتاویٰ رضویہ میں ہے : یہ کوئی نذر شرعی نہیں، وجوب نہ ہوگا، اور بجا لانا بہتر، ہاں اگر احباب سے مراد خاص معین بعض فقراء و مساکین ہوں تو وجوب ہوجائے گا۔ ( جلد 13 صفحہ 584)۔۔
واللہ تعالیٰ اعلم
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی،خادم سعدی دار الافتاء، متوطن: نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند
*21/ ربیع الاخر 1442ھ*
*7/ دسمبر 2020ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
