تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

Warisain me ek Bibi, chhe bete, panch betiyan hain tarka do karur chheyannabbai lakh rupeye hain kaise taqsem Karen-------- وارثین میں ایک بیوی،چھ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں ترکہ دو کروڑ چھیانوے لاکھ روپئے ہیں کیسے تقسیم کریں؟؟؟ ؟

0

Warisain me ek Bibi, chhe bete, panch betiyan hain tarka do karur chheyannabbai lakh rupeye hain kaise taqsem Karen????

 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ صلاح الدین مرحوم اپنے ورثہ میں، ایک بیوی ، چھ  بیٹے اور پانچ بیٹیاں، چھوڑے ہیں
ترکہ میں سے دو کروڑ چھیانوے لاکھ روپئے ہیں
اس کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں تقسیم  فرمائیں ،

سائل : مولانا شریف الدین ممبئی مہاراشٹر
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
غلام الدین مرحوم کے مال متروکہ سے تجہیز و تکفین کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر میت نے کوئی وصیت کی ہو تو ثلث مال سے وصیت مکمل کرنے کے بعد پھر مابقیہ مال منقولہ یا غیر منقولہ جائداد کوسارے وارثوں میں تقسیم کردیں۔تو پورے جائداد کو ایک سو چھتیس (136) حصے کئے جائیں گے،بیوی کو سترہ (17) حصے،چھ بیٹے کو چوراسی ( 84) حصے، یعنی ہر ایک بیٹا کو چودہ چودہ کر کے، پانچ بیٹیوں کو پینتیس (35) حصے ملینگے، یعنی ہر ایک بیٹی کو سات سات کر کے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَـدٌ فَلَـهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَـرَكْـتُـمْ ۚ مِّنْ بَعْدِ وَصِيَّـةٍ تُوْصُوْنَ بِـهَآ اَوْ دَيْنٍ. ترجمہ : پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں جو وصیت تم کر جاؤ اور دین نکال کر۔(سورہ نساء آیت 12)۔ اسی میں ہے :يُوْصِيْكُمُ اللّـٰهُ فِىٓ اَوْلَادِكُمْ لِلـذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ. ترجمہ: بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ۔(سورہ نساء آیت11)۔  

لہذا دو کروڑ چھیانوے لاکھ کا ترکہ میں بیوی کو، 3,700,000/ملے گا، چھ بیٹے کو، 18,282,352.92 / ملے گا۔یعنی ہر ایک بیٹے کو،3,047,058.82/ اتنا اتنا ملے گا، پانچ بیٹیوں کو، 7,617,647.05/ ملے گا یعنی ہر ایک بیٹی کو،1,523,529.41/ اتنا اتنا روپیہ ملے گا۔  

واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتا،متوطن  :نل باڑی، سوناپور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند۔

*3/ جمادی الاخر 1442ھ* 

*17/ جنوری 2021ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad