تلاش کے نتائج حاصل کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کریں۔

An pardh admi ko azan dena jaiz hai ya nahi? kiya us par ateraz karna jaiz hai ke tumhari azaz aur namaz jaiz nahi___ ان پڑھ آدمی کو اذان دینا جائز ہے یا نہیں؟ کیا اس پر اعتراض کرنا جائز ہے کہ تمہاری اذان اور نماز جائز نہیں؟؟

1

ان پڑھ آدمی کو اذان دینا جائز ہے یا نہیں؟ کیا اس پر اعتراض کرنا جائز ہے کہ تمہاری اذان اور نماز جائز نہیں؟

‭‮



کیا فرماتے ہیں علماۓ دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید اور بکردونوں نمازی ہیں دونوں گاہے بگاہے اذان بھی دیتےہیں زید دووقت پابندی سے اور بکر کبھی کبھی اذان دیتے ہیں لیکن دونوں انپڑھ ہیں اور دونوں میں ذاتی دشمنی بھی ہے زیدنے کہااسکی (بکرکی) اذان جائز نہیں ہے اسکی نماز جائز نہیں ہے جبکہ دونوں مسئلوں ومسائل سے ناواقف ہیں از روۓ شرع زید کا کہنا کیسا ہے اور اس پر کیا حکم ہے اور بکرکیا کرے اذان دے یا نہ دے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں                 

العارض : اسیرمفتئ اعظم ہند غلام صابر نوری بانی وسربراہ جامعہ فیضان اعلی حضرت للبنات نوری نگر بانسباڑی بائسی

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

الجواب بعونہ تعالیٰ

اگر دونوں صحیح صحیح اذان دیتے ہیں تو دونوں کی اذان دینا جائز ہے اور دونوں ان پڑھ ہیں تو دونوں پر ضروری ہے کہ وہ علماء سے مسئلہ پوچھیں ۔ زید اپنی ذاتی دشمنی کی وجہ سے یہ کہنا کہ تمہاری اذان ونماز جائز نہیں ہے ۔زید کا اس طرح کہنا غلط ہے۔اور بغیر جانے ہوئے کسی پر حکم لگا دینا جائز نہیں،اس کی وجہ سے زید سخت گناہگار ہوئے اور ان پر لازم ہے کہ توبہ کرے، اور ان سے معافی بھی مانگے ۔اور آئندہ بغیر علم کے کسی پر اس طرح حکم جاری نہ کرے اور آئندہ پختہ عہد کرے کہ وہ اس طرح کسی کو نہیں کہے گا۔۔


قرآن پاک میں ہے : فَاسْاَلُـوٓا اَهْلَ الـذِّكْرِ اِنْ كُنْتُـمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔ترجمہ : اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں ۔( سورہ نحل آیت 43) دوسری جگہ ہے : وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ۔ ترجمہ : اور اس بات کے پیچھے نہ پڑ جس کا تجھے علم نہیں ۔( سورہ بنی اسرائیل آیت 36)۔۔  


واللہ تعالیٰ اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم سعدی دار الافتاء، متوطن : نل باڑی، سوناپورہاٹ،اتردیناجپور، ویسٹ بنگال، الہند

*24/ ربیع الاخر 1442ھ* 

*10/ دسمبر 2020ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

Post a Comment

1 Comments
  1. حضور والا جب ان پرھ هيں تو اذان درست کیسے دے سکتے ہیں

    ReplyDelete
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad